پاکستان اسٹیل کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے بورڈ کمیٹی نے مختلف تجاویزکا جائزہ لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز(پی ایس ایم) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بزنس ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس16 اور 17 جنوری2019 ء کو آپریشنز بلڈنگ،بن قاسم کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان اسٹیل کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے بورڈ کی بزنس کمیٹی نے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اجلاس کی صدرات بزنس ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ محمد رضی الدین نے کی۔یہ اجلاس حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کے بعد پہلی دفعہ منعقد ہوا۔ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ فعال بنانے کے ممکنہ امکانات کا انتہائی گہرائی سے بغور جائزہ لیا ۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے مزید کہا کہ کمیٹی نے موجودہ حکومت کے سیاسی ویژن کی روشنی میں پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال بنانے اورحکومتی اقدامات کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل ملک کا واحد فولاد ساز ادارہ ہے جس کی قومی دفاعی اہمیت ہے اس کی دوبارہ بحالی سے پاکستان میں بڑی صنعتوں کے فروغ میں نمایاں بہتری آئی گی، شرع نمو میں ترقی کے علاوہ ذیلی انجینئرنگ صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایاکہ بورڈ کی بزنس کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کم از کم لاگت اور زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا۔

کمیٹی نے اس بات کا جائزہ لیا کہ جون 2015 ء سے پاکستان اسٹیل کی اچانک گیس کی بندش نے بلاسٹ فرنس کو شدید نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے انداز لگایا کہ دونوں بلاسٹ فرنس کو تبدیل کرنے کے علاوہ دیگر پلانٹ کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کرنے اور انتہائی ضروری پرزہ جات کی تبدیلی سے اسے دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔ کمیٹی نے ادارے کے ہریونٹ اور پلانٹ کی حالت پر تفصیلی غور کیا اور اس کو 10 لاکھ ٹن سالانہ پیداواری گنجائش پر فولاد کی پیداوار بحال کرنے اورپھر 30 لاکھ ٹن سالانہ توسیع تک لیجانے کے لئے جائزہ لیا گیا جو کہ ملکی اسٹیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا۔

پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کی10 لاکھ ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت بحال کرنے کے لئے مختلف معاشی ضروریات کو حکومت ِ پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) میں پیش کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اورچیف فنانشل آفیسر (سی ایف او)کی فوری طور تعیناتی کرنے پربات چیت کی اور کمیٹی نے مختلف پارٹیز کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لئے پیش کردہ آفر کا بھی جائزہ لیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی