دنیا بھر میں رشوت کی مالیت 15 سے 20 کھرب ڈالرز ہے،سربراہ آئی ایم ایف

کرپشن میکرو معیشت پر اثرانداز ہوتی ہے،اس سے شر ح نمو کے علاوہ اعتماد کا بھی مسئلہ پیدا ہوتا ہے،گفتگو

منگل 12 فروری 2019 14:23

دنیا بھر میں رشوت کی مالیت 15 سے 20 کھرب ڈالرز ہے،سربراہ آئی ایم ایف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگاردے نے کہا ہے کہ کرپشن میکرو معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ شرح نمو کے لیے مسئلہ نہیں بلکہ یہ اعتماد کے لیے بھی مسئلہ ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے چھے ماہ قبل عالمی معیشت کو درپیش مسائل اور اس کے کم زو ر پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا اور ان کی شناخت کی تھی۔

اس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر زیادہ بدعنوانی ہوگی تو پھر اعتماد کا فقدان ہوگا ،کم آمدن پیدا ہوگی اور نوجوان لوگ اپنے ممالک کو چلانے والے اداروں پر کم اعتماد کریں گے۔لاگاردے کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں رشوت کی مالیت یا لاگت 15 سے 20 کھرب ڈالرز کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی سالانہ شرح نمو میں ایک فی صد کمی کردی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ تیل کی قیمتوں میں گذشتہ سال اکتوبر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اب بھی ان میں اتار چڑھاؤ جاری ہے او ر 2014ء سے تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام پایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خطے کو مجموعی طور پر دیکھتا ہے اور وہ بالعموم ان میں تیل برآمد کرنے اور درآمد کرنے والے ممالک کے لحاظ سے فرق کرتا ہے۔ہم نے اس سال اور آیندہ سال کے لیے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی شرح نمو کے حوالے سے پیشین گوئی یا تخمینے کو برقرار رکھا ہے۔انھوں نے لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اس ملک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ہمارا اس کے لیے کوئی پروگرام تو نہیں لیکن ہم اس سے مسلسل مذاکرات کررہے ہیں کہ اس کو پالیسیوں کے ضمن میں کیا کرنا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب