ایف بی آر کے چھاپوں سے تاجروں کی مارکیٹ کے ساتھ فیملی اور سوشل لائف بھی شدید متاثر ہورہی ہے ‘نعیم میر

ہم نے ٹیکس حکومت کو نہیں بلکہ ریاست کو دینا ہے ،ایف بی آر بجائے چھاپوں کے انٹیجنلس بیس پر کام کرے‘پریس کانفرنس

پیر 18 فروری 2019 16:55

ایف بی آر کے چھاپوں سے تاجروں کی مارکیٹ کے ساتھ فیملی اور سوشل لائف بھی شدید متاثر ہورہی ہے ‘نعیم میر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے ملک میں آنیوالی سرمایہ کاری پر اثرپڑے، ہم نہیں چاہتے کہ ایسی کوئی تحریک چلائیں جو بعد میں سیاسی تحریک بن جائے لیکن ایف بی آر کے چھاپوں کی وجہ سے تاجروں کی نہ صرف مارکیٹ میں بلکہ فیملی اور سوشل لائف بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹیکس بار میں چیف کمشنر ایف بی آر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنما ملک امانت، میاں خلیل عبیر، وقار احمد میاں ، ملک کلیم اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ آج تاجروں کی سنیئر لیڈرشپ نے ایف بی آرکی چیف کمشنر سے ملاقات کی ہے جس میں تاجروں پر ایف بی آر کے چھاپوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے کیونکہ چھاپوں کی وجہ سے تاجروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے ٹیکس حکومت کو نہیں بلکہ ریاست کو دینا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے، ایف بی آر بجائے چھاپوں کے انٹیجنلس بیس پر کام کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف کمشنرسے کہا ہے کہ تاجروں اوردیگر متعلقہ لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں جائیں اس پر انہوں نے اپنے ماتحت عملے سے مشاورت اورآئندہ ہفتے میں کوئی راستہ نکال لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

نعیم میر نے کہا کہ ایف بی آر بہتر انداز میں کام کرے۔ چھاپوں سے تاجروں کی لیڈر شپ پر پریشر پڑتا ہے اور اب اس میںمسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھاپے کے دوران ایف بی آر میڈیا کی بجائے اپنا پرائیویٹ کیمرہ لیکر جائے تو اس میں کیا مضائقہ ہی لیکن میڈیا کو ساتھ لے جا کر یہ بتانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ادارہ بہت کام کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی کران پرنس پاکستان کے دورے پر ہیں اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ ہم کوئی ایسا قدم اٹھائیں جس سے ملک میں آنیوالی سرمایہ کاری پرکوئی اثر پڑے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب