بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا کے الیکٹرک کے ساتھ سینٹرلائزڈ بلنگ میکنزم میں اندراج کے لئے معاہدہ

جمعہ 22 فروری 2019 17:28

بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا کے الیکٹرک کے ساتھ سینٹرلائزڈ بلنگ میکنزم میں اندراج کے لئے معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے کے ۔ الیکٹرک لمیٹڈ (KE)کے ساتھ اس کے سینٹرلائزڈ بلنگ میکنزم (سی بی ایم) میں اندراج کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کے ذریعے بینک اسلامی اس پروگرام میں داخل ہونے والا پہلا اسلامی بینک بن گیا ہے۔ دستخطوں کی تقریب بینک اسلامی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں بینک اسلامی کے ہیڈ آف آپریشنز فاروق انور، بینک اسلامی کے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن صدر الدین پیار علی اور کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیاء سمیت دونوں اداروں کے دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت سی بی ایم صارفین اپنے کے الیکٹرک میٹر کنیکشن کیلئے متعدد واجب الادا رقوم کیلئے سنگل سینٹرلائزڈ ادائیگی کے قابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

صارفین کو تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج اور کنیکشن منقطع ہونے سے استثنیٰ دینے اور سہولت کی فراہمی کیلئے ایک مخصوص کے ای کارپوریٹ کنزیومر ڈیسک بھی دستیاب ہوگا۔ یہ ڈیسک نئے کنیکشن کی درخواستوں کی تیز ترین پروسیسنگ اور تکنیکی و بلنگ شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے کام کرے گا۔

مزید برآں صارفین کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے قابل بنانے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی ترجیحی بنیادوں پر کلیمز کے لئے طویل المدتی کرایہ داری کے معاہدوں پر ’’نام کی تبدیلی‘‘ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ایک خصوصی معاہدہ ہے اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کے لئے نہیں ہے۔ بعض پری کوالیفیکیشن ضروریات جیسے کہ تصدیق کے قابل ادائیگی کی ہسٹری وغیرہ، سی بی ایم کے حصول کے لئے ضروری ہیں جسے بینک اسلامی نے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

دستخطوں کی تقریب سے بینک اسلامی کے ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن صدر الدین پیار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحرک اور ترقی پسند کمپنیوں تیزی سے ترقی کو ممکن بنانے کے عمل میں بہتری لانے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای کے سینٹرلائزڈ بلنگ میکنزم کا حصہ بننا بہترین طریقوں کو اختیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو دونوں اداروں کے باہمی مفاد اور کارپوریٹ کلچر کی جدت کو فروغ دینے کے لئے ناگزیر ہے۔

سی ڈی او عامر ضیاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ترقی اور سروس کے معیار میں مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے جو صارفین کے ساتھ مضبوطی سے منسلک ہیں۔ صارفین کی جانب سے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کو سراہنے کے لئے کے الیکٹرک سینٹرلائزڈ بلنگ میکنزم (سی بی ایم) متعارف کروا رہا ہے۔ اسلامی بینکنگ کو فروغ دینے کے لئے بینک اسلامی پروڈکٹس اور پارٹنر شپس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جو اس کے صارفین کو بینکنگ انڈسٹری میں ہونے والی جدتوں اور تازہ ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ فعال بنائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد  72601.82 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب