ایمریٹس سے دبئی آنے والے مسافر اوبر کے استعمال پر ڈسکائونٹ حاصل کر سکتے ہیں

منگل 19 مارچ 2019 19:39

ایمریٹس سے دبئی آنے والے مسافر اوبر کے استعمال پر ڈسکائونٹ حاصل کر سکتے ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایمریٹس نے پاکستان سے دبئی اور برآستہ دبئی دیگر ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے دبئی ا نٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آمد و رفت کے لئے مفت یا رعایتی قیمت میں اوبر رائیڈ کے استعمال کی سہولت متعارف کروادی ہے ۔ شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، یورپ، مشرقی وسطیٰ، آسٹریلیشیا اور مشرق بعید سمیت 50 سے زائد مقامات سے سفر کرنے والے پاکستانی شہری اب سے لے کر 18 جون 2019 تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کی شرائط و ضوابط کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ سے ایمریٹس اکانومی فلیکس پلس اور ایمریٹس اکانومی فلیکس کے مسافر ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاکر اس خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اکانومی فلیکس پلس کے مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی میں کسی بھی مقام کے لئے 120 درہم تک مالیت کی دو مفت رائیڈ استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اکانومی فلیکس کے مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی میں کسی بھی مقام کے لئے 60 درہم مالیت تک کی دو رائیڈز پر 50 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

دبئی آنے والے مسافر شہر کے معروف مقامات ، کھانے کے بہترین ریسٹورنٹس، عالمی معیار کے شاپنگ مالز اور دلکش ساحلو ں سے محظوظ ہو سکتے ہیں ۔ اس تیز رفتار شہر میں موسم گرما کے دوران بڑی بڑی تقاریب منعقد ہوتی ہیں جن میں آرٹ کی نمائشیں، میوزک کانسرٹس، کامیڈی شوز اور دلچسپ گھوڑوں کی ریس کے مقابلے جیسے دبئی ورلڈ کپ 2019 شامل ہیں۔ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے ایمریٹس کے مسافر ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم میں 4 ہزار موویز، میوزک اور ٹی وی پروگرامز ہیں جبکہ پاکستانی مسافروں اردو میں موسیقی اور ڈراموں سے مستفید ہو سکیں گے ۔

سفر کے دوران مسافر 135 قوموں سے تعلق رکھنے والے اور 60 سے زائد زبانیں بولنے والے کیبن کریو کی لازوال میزبانی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ مسافر دوران سفر 20 ایم بی کے اعزازی وائی فائی کے ذریعے اپنے خاندان اور دوستوں سے منسلک رہ سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار