کوہاٹ پولیس نے رہزن گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) کوہاٹ پولیس نے رہزن گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا ہے ۔محمد زئی سے تعلق رکھنے والے مسلح رہزن گزشتہ شب کوہاٹ ہنگو روڈ پر سبزی بھری پک اپ گاڑی کے ڈرائیور سے نقدی،موبائل فون سیٹ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔رہزنی کی واردات کے مرتکب ملزمان کے خلاف تھانہ چھائونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے رہائشی پک اپ ڈرائیور امان اللہ نے تھانہ چھائونی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب کوہاٹ سبزی منڈی سے سامان لاد کر اپنی پک اپ نمبر VRK-4503میں ہنگو جارہا تھا جونہی کوہاٹ ہنگو روڈ پر محمد زئی کے قریب پہنچا تو مسلح رہزنوں نے راستہ روک کر ان سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فون سیٹ اور گاڑی کی رجسٹریشن کاپی چھین لی۔

(جاری ہے)

مدعی نے بتایا کہ دوران واردات رہزن ایک دوسرے کو لالو،سور اور ثاقب کے نام سے پکار رہے تھے جو کہ واردات کے بعد فوری طور پر فرار ہوگئے ۔واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے واردات میںملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا جس پر فی الفور عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چھائونی قسمت خان نے چھ گھنٹوں کے اندر رہزنی کی واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا اورپولیس نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کاروائی کے دوران رہزن گروہ کے سرغنہ لعل بادشاہ عرف لالو ولد میر بادشاہ سکنہ محمد زئی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی ،پک اپ گاڑی کی رجسٹریشن کاپی اور واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے زیر حراست ملزم کو فوری طور پر تھانہ چھائونی منتقل کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے ۔گرفتار ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں رہزنی کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے شریک جرم دیگر دوساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیںجنکی گرفتاری کیلئے پولیس نے انکے گھروں سمیت ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردی ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے بقول زیر حراست ملزم سے اس قسم کی دیگر وارداتوں کے متعلق بھی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا عمل جاہے ہے جن سے مزید بھی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب