اسٹاک مارکیٹ مندی،دوبرس میں سرمایہ کاروں کے 2763ارب رو پے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں 1891ارب روپے ڈوب گئے

سیاسی غیر یقینی اور حکومت کے وقت پر فیصلے نہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے، عارف حبیب

اتوار 19 مئی 2019 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) اسٹاک مارکیٹ مندی،دوبرس میں سرمایہ کاروں کے 2763ارب رو پے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں 1891ارب روپے ڈوب گئے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران سرمایہ کاروں کو 1891ارب روپے کا خسارہ برداشت کرناپڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے سیاسی غیر یقینی اور حکومت کی مبہم مالی پالیسی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے اعداد وشمار کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ دو برس میں سرمایہ کار 2763ارب روپے کا خسارہ اٹھا چکے ہیں،جس میں سی1891ارب روپے کا خسارہ پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی دس ماہ میں ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے ماہر عارف حبیب کے مطابق سیاسی غیر یقینی اور حکومت کے وقت پر فیصلے نہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلند شرح سود اور شرح مبادلہ کی وجہ سے بھی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر موجود اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2017سی17مئی تک 2763ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے۔جس میں سی1891ارب روپے یعنی62فیصد خسارہ 17اگست2018سے 17مئی2019کے دوران ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں یکم جون2017سے 17مئی ،2019تک مجموعی غیر ملکی فروخت 77اعشاریہ11ارب روپے (636 اعشا ر یہ 93ملین ڈالرز)رہی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ(این سی سی پی ایل)کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق، غیر ملکیوں کی جانب سے مجموعی فروخت کا 40فیصد یعنی 29اعشاریہ36ارب روپے (236اعشاریہ9ملین ڈالرز)17اگست 2018 کے بعد رہی۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یکم جون 2017سے 17مئی2019تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 15814پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی(یکم جون 2017 کو یہ 48780 اور 17مئی2019کو 33166پوائنٹس رہا(۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجموعی کمی کا 28اعشاریہ83فیصد گزشتہ دو برس کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔یکم جون 2017کو مارکیٹ میں تمام شیئرز کی سرمایہ کاری 9757اعشاریہ04ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو کم ہوکر 7126اعشاریہ36ارب روپے تک پہنچ گئی۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ دو برس میں مارکیٹ سرمایہ میں 2630اعشاریہ67ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان