فرانس میں ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور، امریکا کا اظہار تشویش

فرانس میں ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور، امریکا کا اظہار تشویش
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) فرانسیسی سینیٹ نے ڈیجیٹل ٹیکس کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا جو فرانس میں سالانہ کم از کم 25 ملین یورو کا کاروبار کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر اگرکسی ڈیجیٹل کمپنی کا کاروباری حجم 750ملین ڈالر ہے تو اسے بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔امریکا نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

Your Thoughts and Comments