کارپٹ ایسوسی ایشن کا بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 10 اگست 2019 13:27

کارپٹ ایسوسی ایشن کا بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈیوں میں بھارتی مصنوعات کا مقابلہ کرنے کیلئے مقامی مینو فیکچررز اور برآمدکنندگان کو خصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرے ۔

بھارت نے دانستہ طور پر پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش سے ٹکرائو کیلئے نمائش کا اعلان کیا ہے اور موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ حکومت اور ادارے پہلے سے بڑھ کر ہماری سرپرستی اور مدد کریں ۔ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد اور محمد اکبر ملک سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ حکومت معیشت کی ترقی کیلئے موثر پالیسی تشکیل دے اور اس میں برآمدات کے فروغ کو سر فہرست رکھا جائے ۔ پاکستانی مصنوعات معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہیں لیکن پیداواری لاگت اور ٹیکسز کے بوجھ کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل کرنے کے فیصلے کی پوری قوم حمایت کرتی ہے۔ لیکن معاشی میدان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے برآمدی شعبے کو مراعات او رسہولیات دینا ہوں گی ۔ اگر حکومت پاکستان برآمدی شعبوں کی سرپرستی کرے تو عالمی منڈیوں میں بھارتی مصنوعات کو بآسانی پچھاڑا جا سکتا ہے ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی پاکستان کی کارپٹ کی عالمی نمائش سے دانستہ طور پر ٹکرائو کرتے ہوئے نمائش کااعلان کیا ہے ۔

حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ بھارت کے اس اقدام کو سنجیدگی سے لیا جائے اورپاکستانی نمائش کی کامیابی کیلئے ہماری بھرپور مالی اور تکنیکی معاونت کو یقینی بنایا جائے ۔ نمائش کی تیاریوں کیلئے فی الفور فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ غیر ملکی خریداروں کو بھارت کے مقابلے میں بہتر پیکج کی پیشکش کی جا سکے ۔غیر ملکی خریداروں او رمندوبین کی آمد سے پاکستانی کارپٹ کی مصنوعات کے بڑے پیمانے پر سودے ہونے سے ہماری معیشت کو تقویت ملے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب