بھارت کیساتھ تجارت معطل کرنے کے فیصلے کا اطلاق ان شپمنٹس پر نہیں ہوگا جو اعلان سے پہلے طے کی گئی تھیں ‘ محکمہ تجارت

ملک بھر کی مارکیٹس میں دستیاب اسمگل شدہ بھارتی مصنوعات کے خلاف موثر اور بھرپور مہم کا آغاز ہونے کا بھی امکان ہے

ہفتہ 17 اگست 2019 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) محکمہ تجارت نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت معطل کرنے کے فیصلے کا اطلاق ان شپمنٹس پر نہیں ہوگا جو اس اعلان سے پہلے ہی طے کرلی گئی تھیں۔فیصلے کے ایک ہفتے بعد محکمے نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارت معطلی کا اطلاق ان شپمنٹس پر نہیں ہوگا جن کے لیے ضمانتی خطوط یا بارنامہ جہاز 9 اگست سے پہلے جاری ہوئے تھے۔

کابینہ اجلاس کے بعد بھارت کے ساتھ آئندہ احکامات تک فوری طور پر تجارت کی معطلی پر عملدرآمد کروانے کے لیے دونوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔اس ضمن میں جاری ایک حکم میں کہا گیا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے ان نوٹیفکیشن کے اطلاق اور عملدرآمد کی تاریخوں کی وضاحت کے سلسلے میں محکمہ تجارت سے رابطہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کی سہولت کے لیے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اس میں افغانستان پاکستان تجارتی معاہدے کے تحت ہونے والی تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

اس ضمن میں اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت معطل کرنے کا نتیجہ بھارتی مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافے، کسی تیسرے ملک کے ڈیکلریشن کا غلط استعمال کر کے ان کی برآمدات اور اے پی ٹی ٹی اے کے تحت اسمگلنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔محکمہ تجارت نے کہا کہ ان خدشات کا جواب دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈیکلریشن کا غلط استعمال اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ضروری کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔حالیہ نوٹیفکیشن میں اس بات کا اشارہ بھی ملتا ہے کہ ملک بھر کی مارکیٹس میں دستیاب اسمگل شدہ بھارتی مصنوعات کے خلاف موثر اور بھرپور مہم کا آغاز بھی کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ