فکسڈٹیکس ،نظام کوسہل بنانے کے معاملے پر کل ایف بی آر سے مذاکرات کاپہلا دور ہوگا ‘ اشرف بھٹی

ہم کھلے دل کیساتھ مذاکرات میں شریک ہونگے ، درمیانی راستہ نکلنا چاہیے ‘ مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران

جمعرات 22 اگست 2019 13:24

فکسڈٹیکس ،نظام کوسہل بنانے کے معاملے پر کل ایف بی آر سے مذاکرات کاپہلا دور ہوگا ‘ اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ فکسڈٹیکس اور اسے آسان بنانے کے معاملے پر آج ( جمعہ) کے روزفیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے حکام سے مذاکرات کا پہلا دورہوگا ،تاجر رہنما کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوںگے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی درمیانی راستہ نکلے ،اگر حکومت نے معیشت کو ترقی دینی ہے تو سولو فلائٹ کی بجائے مشاورت کوفروغ دینا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی، لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جنرل سیکرٹری حاجی نوید طاہر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ایف بی آر حکام سے ہونے والے مذاکرات میں اشرف بھٹی گروپ کی جانب سے مرکزی صدر اشرف بھٹی کی قیادت میں رہنمامذاکرات میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مذاکرات کا مقصد مسائل کاحل تلاش کرنا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے تحفظات کو سنا جائے گا اور اس کے مطابق فکسڈٹیکس کی پالیسی لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں تاجر ٹیکسز کی مد میں نہ صرف اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا رہے ہیںبلکہ لاکھوں افراد کو روزگارکی فراہمی کاذریعہ بھی ہیں لیکن اس کے باوجود تاجروں کو حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف اور سہولت نہیں دی جاتی۔حکومت تاجروں پر پالیسیاں مسلط کرنے کی بجائے مشاورت سے چلے تاکہ ہم کاروبار بند کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں