پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں56ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

کے ایس ای100انڈیکس کی29700،29800،29900اور30000پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

پیر 2 ستمبر 2019 21:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں56ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی29700،29800،29900اور30000پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں56ارب91کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت29.57فیصدکم جبکہ70.90فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پیرکواسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی کے باعث کاروبار کا آغازتاخیرسے ہوااور ایک گھنٹے کے بعد درست کیاگیا۔انتظامیہ کے مطابق تکنیکی عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعدخرابی کو درست کیا۔ مارکیٹ میں کام کا آغاز ساڑھے نو کے بجائے ساڑھے دس بجے ہوا، مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای100ہنڈانڈیکس میں 490 پوائنٹس کااضافہ ہوااور30000 کی حد بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے مارکیٹ میں کاروبار کا دورانیہ مزید پندرہ منٹ بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔مارکیٹ میںلیسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج ،حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام،فوڈز،کیمیکل،سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30173پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور ملکی کی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس385.17پوائنٹس اضافے سی30057.29پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طورپر331کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،81کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب91کروڑ65لاکھ26ہزار879روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر61کھرب38ارب95کروڑ93لاکھ88ہزار19روپے ہوگئی۔

پیر کومجموعی طور پر7کروڑ74لاکھ47ہزار160شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت3کروڑ25لاکھ17ہزار400شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت80.00روپے اضافے سی1750.00روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت38.10روپے اضافے سی800.10روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی مری بریوری کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.50روپے کمی سی741.50روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت24.80روپے کمی سی471.58روپے ہوگئی ۔

پیرکوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ93ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت.82روپے پر مستحکم رہی اورمیپل لیف کی سرگرمیاں62لاکھ57ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت87پیسے اضافے سی17.67روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس188.17پوائنٹس اضافے سی14119.86پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس510.66پوائنٹس اضافے سی46736.96پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس224.35پوائنٹس اضافے سی22231.47پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین