کر وشیا ،گھا نا اور سا ئپرس کے سفیروں کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

بدھ 18 ستمبر 2019 20:02

کر وشیا ،گھا نا اور سا ئپرس کے سفیروں کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان میں تعینات کروشیا، گھا نااور سا ئپرس کے سفیروں نے سرما یہ کا ری بورڈ حکومت سند ھ کی ٹیم کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کراچی کادورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے قا ئم مقام صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیراور ایف پی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران اور ممبرز سے ملاقا ت کی۔

سفارتکا روں کو خو ش آمدید کہتے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے قا ئم مقا م صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے ایف پی سی سی آئی کی ملکی اور غیر ملکی سر گر میوں پر بریفنگ دی ۔انہوں نے پاکستان کے کروشیا ، گھا نااور سا ئپر س کے ساتھ تجا رتی تعلقا ت پر رو شنی ڈالی اور ان ممالک کے ساتھ تجا رتی اور معاشی تعلقا ت کے فروغ کے لیے نئی منڈیو ں اور مواقعوں کی تلاش پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بیگ نے کروشیا ، گھا نااور سا ئپر س کے سفیروں کونو مبر میں ہو نے والی کراچی میں سر مایہ کاری کا نفر نس اور نما ئش پر مدعو کیاجو کہ اسلا مک چیمبرز کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ اور ECOچیمبر کی Statutoryمیٹنگ کے موقع پر منعقد کی جا ئے گی ۔ ڈاکٹر بیگ نے سفارتکا رو ں کو حکومت پاکستان کی جانب سے CPEC سے ملحقہ اسپیشل اکنا مک زونزZones سر مایہ کاری کے لیے دی جانے والی مراعات کے با رے میں بھی بتا یااورسیا حت ، کم لا گت گھروں، ITسے متعلق شعبو ں پرسرمایہ کاری کے پروجیکٹس کے معتلق بھی بتایا ۔

اس کے علاوہ انہو ں نے ان ممالک کے ساتھ ایف پی سی سی آئی کی جو ائنٹ بز نس قو نصل کو فعال کر نے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ تینوں سفارتکاروں نے جواب میں کہاکہ پاکستان کے ساتھ با ہمی تعلقا ت اور تجا رتی سر گر میوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جن میں نجی شعبو ں کے تجا رتی وفود کا تبادلہ بھی شا مل ہیں ،سفارتکاروں نے اپنے ملک میں سر مایہ کاری کے ممکنہ شعبے ، سرما یہ کاری کی پا لیسیا ں اوراپنی مہارتو ں سے متعلق خاص طور جیسے کا ن کنی ،شپ یارڈ،فارماسو ٹیکل اور طبی شعبے سے شامل متعلق بھی ایف پی سی سی آئی کو آگا ہ کیا ہیں۔

کروشیا کے سفیر نے در خواست کی کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کی حکومت سے دو نو ں ملکو ں کے در میان ہو نے والی bilateral investment treaty and double taxation for meaningful investment relations.کے دستخط پر زور دیا تا کہ با ہمی سر مایہ کاری میںاضافہ ہو ۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے اس بات کی بھی تجو یز دی کہ چیمبر آف کامرس اور انڈ سٹر کاروباری برادری کو قریب لا نے میں اپنا کردار ادا کرے جس سے معاشی تعلقا ت مزید مستحکم ہو ں گے۔

انہوںنے یہ بھی کہا کہ اپنے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ہمیں چا ہیے کہ ہم غیر روائتی مارکیٹس میں اپنی برآمدات کو بڑھائیں ۔اس میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور ارشد جمال اور نور احمد خان بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں گھا نا کے سفارتخانے کے مشیر Daniel Abjapon، کروشیا سفارتخانے کے Ivor Condig Third Secretary ، سابق نائب صدر وسیم وہرا، محمد انور قریشی ، عمران بیگ، قبر ص کے قونصل جنرل کمال چنا ئے نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا