لاہور چیمبر کی تقریب میں ممبران کو گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ دئیے گئے

چیمبرحکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین روابط کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر تا رہے گا، الماس حیدر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:46

لاہور چیمبر کی تقریب میں ممبران کو گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ دئیے گئے
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) لاہور چیمبر کی ایک شاندار تقریب میں ا ن ممبران کو گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ دئیے گئے جن کی ممبرشپ کو پچاس سال یا اس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر نے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کے ہمراہ ان ممبران میں گولڈن جوبلی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

تقریب میں لاہور چیمبر کے سابق صدور ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ممبرشپ کے کنوینر اویس سعید پراچہ بھی موجود تھے۔ اس مو قع پر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے ممبران نے اپنے تجربات اور تجاویز شیئرکیں۔ چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ وہ بہت سی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں مگر اس سے زیادہ پُر وقار تقریب میں نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبرجو آج ملک کا پریمیئر چیمبر آف کامرس بن چکا ہے ، انہی ممبران کی میراث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اسی طرح حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین روابط کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر تا رہے گا ۔آخر میں چیمبر کے عہدیداران نے خواجہ ناصر الدین اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈکے شہزاد ناصر، کیپیٹل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈکے وقار احمد یوسفی،چناب ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کی لیلیٰ نصرت ،کرسینٹ ٹیکسٹائل ملز کے ناصر شفیع، فیروزسنز پرائیویٹ لمیٹڈکے ظہیر سلام ، دی امپیرئیل الیکٹرک کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے طاہر رحمن، جمال الدین اینڈ کو کے محمد اسلم ، آئی سی آئی پاکستان لمٹیڈ کے سہیل اسلم خان ، مچلز فروٹ فارمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے محمدمہدی محسن ، سوڈیپ ڈی ایچ فارما سیوٹیکل کے آفتاب الطاف ، سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے عمر سعید، سروس سیلز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے احمد شاہد حسین، سید بھائیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مصرور احمد خان ، دی تھائی انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے محمد شمیم خان،وارسک انجینئرنگ کارپوریشن کے عاقب آصف ، ایمکو انڈسٹریز لمیٹڈ کے عثمان حق ، مرزا بُک ایجنسی کے قاصم محمود مرزا، اختر علی پرائیویٹ لمیٹڈکے نعیم اختر ، غریبوال سیمنٹ لمیٹڈ کے شمائل جاوید ، سروس انڈسٹریز ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے محمد حمید ، ریکو فارماکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے سیمل خالد میاں ، فرحت علی جیولرز کے اختر علی، ایسوسی ایٹس کے سعید اختر ، لطیف برادرز کے عامر راشد ، کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان برانچ کے عامر فیصل ہاشمی ، پاکستان بیلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے آفتاب ارشد شیخ ، دواخانہ حکیم اجمل خان پرائیویٹ لمیٹڈکے مشیر نبی خان ، گلوب لیس اینڈ جنرل ویو نگ ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے راشد کمال ، بمبئی زری فیکٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کے قیصر ماجد، سردار انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سردار حسن صادق ، سینٹرل سائنٹیفک سوسائٹی کے محمد راشد رندھاوا، مشین کرافٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے عامر رفیق، دی یونیورسل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے عامر رضا ، کریسنٹ پرنٹنگ پریس کے محمد صمیم عمر صدیقی، اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ کے غلام مصطفی، کریسنٹ جوٹ پروڈکٹس کے ہمایوں مظہر، ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے سکندر مصطفی خان، شیزان انٹرنیشنل لمیٹڈ کے منیر شاہ نواز ، بینز انڈسٹریز لمیٹڈ کے رزاق ملک، نثار آرٹ پریس کے نوازش علی، اورٹا لیبارٹریز کے پرویز حامد، پایونئر سٹیل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے محمد عثمان، پاپولر ٹریڈرز کے محمد آصف ، سائنس امپوریئم کے سلیم احمد ، ایتھیکل لیبارٹریز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکے عبدالوحید شیخ، ڈوڈھیزایجنسی کے فوادالحق ، نواب سنز لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اختر حسین بھٹہ، شینن فارماسیوٹیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذوالفقار احمد ملک، سنرائز بوٹلنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکے نور الٰہی، صوفی سوپ اینڈ کیمیکل انڈسٹریز کے تنویر احمد صوفی، پرویز کمرشل ٹریڈنگ کمپنی کے عمران مقصود، اوریینٹل انجینئرز کے مطیع الرحمن، محبوب انڈسٹریز کے عارف قاصم، نورالدین اینڈ سنز کے احمر سرور شیخ،عبدالقیوم فضل محمد پرائیویٹ لمیٹڈ کے محمد اظہر کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..