فیڈریشن الیکشن میں بزنس مین پینل مسلسل چھٹی ناکامی کیلئے تیار رہے، ایس ایم منیر

جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:16

فیڈریشن الیکشن میں بزنس مین پینل مسلسل چھٹی ناکامی کیلئے تیار رہے، ایس ایم منیر
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز رہنماء ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت میں ملک بھر کی کاروباری برادری کو متحد کیا اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے پانچ سال قبل فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے نکال باہر کیا مگر نکالے جانے والے چند عناصر ہر سال الیکشن کے وقت نکل کر مصنوعی آنسوئوں کا سہارا لے کر کاروباری برادری کو بہکانے کی ناکام کوشیں کررہے ہیں لیکن انہیں فیڈریشن الیکشن میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے اور اس سال بھی یہ عناصر بزنس مین پینل کے نام پر مسلسل چھٹی شکست کیلئے تیار رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ہمارا مشن ہے کہ ایف پی سی سی آئی کو مضبوط ہونا چاہیئے تاکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی آواز موثر انداز میں بلند ہوسکے اور گزشتہ پانچ سال میں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن میں برائے نام اپوزیشن اقتدار کے حصول کیلئے بے چین ہے اور ہم نے جدوجہد کے بعد ایک بار پھر ایف پی سی سی آئی کو پیروں پر کھڑا کیا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا پیاراور ا عتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے، میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا، یو بی جی ایک چٹان کی مانند ہے جسے گرانے کی خواہش رکھنے والے اب خواب دیکھنا بند کردیں، پانچ سال پہلے ایف پی سی سی آئی ایک سومنات کا مندر تھا جسے ہم نے پاش پاش کردیا اور اب وہاں بہترین عہدیدار منتخب ہوکر بزنس کمیونٹی کے مسئلے حل کرارہے ہیں جبکہ ماضی میں ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی سے منتخب ایف پی سی سی آئی کے صدور میاں محمد ادریس، عبدالرئوف عالم، زبیر طفیل، غضنفر بلور اور انجنیئردارو خان نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ فیڈریشن چیمبر کا وقار بلند کرنے کیلئے ذمہ داری کے ساتھ کام کیا اور ہمارے چھٹے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ بھی بھاری اکثریت سے منتخب ہوکر بے مثال کامیابی حاصل کریں گے۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور حکومت حالات کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے، یو بی جی قیادت کی بھی خواہش ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ملکی اقتصادی حالت بہتر ہوسکے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت تمام پالیسیوں میں فیڈریشن سے مشاورت کرے۔

یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروزنے کہا کہ فیڈریشن چیمبر میں تبدیلی آچکی ہے اور بزنس کمیونٹی کا یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈران پر اعتماد مضبوط ہے کیونکہ ہم پورے پاکستان کے تاجر نمائندوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، فیڈریشن الیکشن میں اپوزیشن اخباروں میں اشتہار دے کر امیدوار مانگے کیونکہ ملک بھر انہیں امیدوار دستیاب ہی نہیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ