پاکستان میں گیس کی طلب 8 ارب کیوبک فٹ ، رسد 4.3 ارب کیوبک فٹ تک پہنچ گئی

جمعرات 21 نومبر 2019 14:01

پاکستان میں گیس کی طلب 8 ارب کیوبک فٹ ، رسد 4.3 ارب کیوبک فٹ تک پہنچ گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان میں گیس کی طلب 8ارب کیوبک فٹ جبکہ رسد 4.3 ارب کیوبک فٹ تک پہنچ گئی ہے لہٰذاملک میں موجود 5.86کھرب مکعب فٹ گیس اور 9 ارب بیرل تیل کے ذخائر سے فوری استفادہ یقینی بناناہوگا تاکہ انڈسٹریل سیکٹر کو بجلی و گیس کے بحران سے نجات دلا کر صنعت کاپہیہ رواں دواں اور معاشی استحکام برقراررکھاجاسکے۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکن انرجی انفارمیشن سنٹر نے جدید ریسرچ اور طویل سروے کی روشنی میں جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 5.86کھرب مکعب فٹ شیل گیس اور 9ارب بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ہیں جبکہ ہائیڈروجن گیس کے یہ ذخائر اس وقت تک دریافت شدہ تمام ذخائرسے انتہائی زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ پاکستان اس وقت 4.25 ارب مکعب فٹ گیس اور 70ہزار بیرل تیل روزانہ پیدا کررہاہے جبکہ نئے ذخائر کو قابل استعمال بنا کر توانائی کے بحران سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ تھرکے علاقہ کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار معدنیات اور چھپے ہوئے قیمتی خزانوں سے نوازا ہے نیز تھر کول بھی قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس سے استفادہ کے لئے سنجیدگی کامظاہرہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے تاہم گیس کے بحران سے نجات کیلئے بھی جنگی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بناناہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب