سی سی پی او کا لاہور چیمبر کی بلڈنگ میں پولیس خدمت سنٹر قائم کرنے کا اعلان

سی سی پی او ذوالفقار حمید سے لاہور چیمبرکے صدر عرفان شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بدھ 11 دسمبر 2019 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) سی سی پی او ذوالفقار حمید سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پرسنیئرنائب صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید اور ممتاز ایکسپورٹر پیر ناظم شاہ بھی موجود تھے۔ وفد نے سی سی پی او کو لاہور چیمبر کے مختلف شعبوں کی تفصیل بتائی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے لاہور چیمبر کی عمارت میں پولیس خدمت سنٹر قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خدمت سنٹر کے قیام سے بزنس کمیونٹی اور شہریوں دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کی ایپ سے 14مختلف آن لائن خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ بزنس کمیونٹی کے پولیس سے متعلق معاملات میں بھی ہرممکن مدد کی جائے گی۔ صدر لاہور چیمبر عرفان شیخ نے ذوالفقار حمید کی بطور سی سی پی او تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چیمبر پاکستان کا سب سے بڑا چیمبر ہے جس کے 25ہزار ارکان ہیں۔

لاہور چیمبر میں پولیس خدمت سنٹر کے قیام کا فیصلہ احسن اقدام ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ پولیس خدمت سنٹر کے لئے جگہ اور تمام مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا