حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے ‘پاکستان انٹرپرنیورزفورم گروپ

پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ خوش آئند ہے‘زاہد بخاری

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی اس رپورٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا امکان ہے ۔پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30جون2019کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں ترقی کی شرح گر کر3.3فیصد رہی تاہم اب رواں سال پاکستان کی معیشت مستحکم رہے گی انہوںنے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے تاکہ صنعتی شعبہ اور عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے ۔

۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

زاہد بخار ی نے کہاکہ تاجر برادری کے ساتھ حکومت کے معاملات طے پاچکے ہیں ملکی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے سمگلنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحد پر اسکریٹنگ سسٹم لگانے سے سمگلنگ کا تدارک ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافہ اور معاشی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جو 50سالہ تاریخ میں کبھی نہیں اٹھائے گئے جس سے حکومتی ریونیومیں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع