یورپی یونین کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 6.76 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اتوار 5 جنوری 2020 14:50

یورپی یونین کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 6.76 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) یورپی یونین کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2019ء تک کے عرصہ میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 283.35 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 265.42 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 52.76 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایا، گزشتہ سال نومبر میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 60.94 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں نے 54.18 ملین ڈالر، سپین 72.5 ملین ڈالر، اٹلی 60.66 ملین ڈالر اورفرانس میں مقیم پاکستانیوں نے 30.56 ملین ڈالر کی ترسلات زرکیں۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جرمنی، سپین، اٹلی اورفرانس میں مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 53.61، 68.16، 46.36 اور24.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارساک کیاتھا۔موجودہ حکومت نے ملک میں ترسیلات زرقانونی ذرائع سے ارسال کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ترسیلات زرمیں 9.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال میں اب تک ترسیلات زرکے اعدادوشمارحوصلہ افزاء ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز