- Home
- Business
- Business News
- معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کاروباری برادی کو سازگار ماحول فراہم کرے، میاں انجم نثار
معیشت کی ترقی کیلئے حکومت کاروباری برادی کو سازگار ماحول فراہم کرے، میاں انجم نثار
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی
جمعہ 24 جنوری 2020 21:34
(جاری ہے)
وفد سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر میاں انجم نثار نے کہا کہ پاکستان میں 13.25فیصد پالیسی انٹرسٹ ریٹ اور بجلی و گیس کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی و کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انٹرسٹ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لائے اور توانائی کی قیمتوں پر نظرثانی کر کے کاروبار کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت صنعت و تجارت اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے۔ انہوںنے چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ فیڈریشن ملک کے چیمبروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کر کے تاجروصنعتکار برادری کے مسائل حل کرانے کی کوشش کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں انجم نثار کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری برادری کے مفادات کے موثر تحفظ کیلئے وہ فیڈریشن کو مزید مضبوط ادارہ بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ فیڈریشن تمام چیمبروں اور ایسوسی ایشنوں کی مشاورت سے متفقہ بجٹ تجاویز تیار کر کے حکومت کو ارسال کرے تا کہ حکومت ان تجاویز کی روشنی میں آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دے۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے چیمبر فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، زبیر احمد ملک، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحید الدین، ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ناصر قریشی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے کی کوششوں میں فیڈریشن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔Browse Latest Business News in Urdu
ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی
سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ
وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
صنعتی مراکز میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے، جلد نئی پالیسی لارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..
سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب
لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب
صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی
نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ
صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..
PSX Live Index
Updated: 08:15:01pm | 09-05-2024
Status: Closed | Volume: 674,981,699 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary