ں* پاکستان میں ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، روئل ایف وین نیربوس

اتوار 16 فروری 2020 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) پاکستان میں صرف 10فیصد پراسیسڈ دودھ استعمال ہوتا ہے۔ فرائزلینڈ کمپنیاں کنزیومر پراڈکٹس یورپ بی وی کے چیف آپریٹنگ آفیسر روئل ایف وین نیربوس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر غیر پراسیسڈ دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔

مجموعی کھپت میں غیر پراسیسڈ دودھ کا حصہ 90فیصد جبکہ پراسیسڈ دودھ کا حصہ 10فیصد ہے جس سے ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے امکانات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری کمپنی نے پاکستان میں ڈیری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا، مزید برآں پاکستان میں فی کس دودھ کی کھپت دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان حقائق کی بنیاد پر پاکستان میں ڈیری کے شعبہ میں بھرپور مواقع دستیاب ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی کرتی ہوئی ایک معیشت ہے اور اسی کا جغرافیائی محل وقوع بھی بنیاد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دنیا بھر کے ممالک سے رابطے دستیاب ہیں۔روئل ایف وین نیربوس نے کہا کہ پاکستان میں ڈیری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات کی روشنی میں کمپنی نے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں یہاں پر زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور سرمایہ کاری کا عمل مستقبل میں جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ