لاہور و ساہیوال چیمبر آف کامرس کا تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ

دونوں شہروں کے درمیان اشتراک سے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، عرفان اقبال شیخ، تاجر برادری کے درمیان روابط مستحکم ہونگے ، شیخ فیصل اکرام

پیر 17 فروری 2020 17:48

لاہور و ساہیوال چیمبر آف کامرس کا تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور ساہیوال چیمبر کے صدر شیخ فیصل اکرام کے درمیان لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ساہیوال چیمبر کے سینئر نائب صدر شیخ جاوید رشید ، نائب صدر شہزاد انجم انصاری اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں چیمبرز نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر گہری نظر رکھیں گے اور معلومات کے ساتھ ساتھ ریسرچ ورک کا تبادلہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی اپنی جگہ بہت اہمیت کے حامل ہیں ، ان کے درمیان اشتراک بہت دور رس نتائج کا حامل ہوگا اور اس سے لاہور و ساہیوال کے تاجروں کے لیے تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جدید کاروباری طریقوں سے آگاہی حاصل کئے بغیر ہم عالمی سطح پر اپنی شناخت نہیں بناسکتے لہذا اس جانب توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے برآمدات کے فروغ اور کاروباری آسانیوں کے موضوعات پر رپورٹس تیار کی ہیں جبکہ کاروبار سے متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے لاہور اور سیالکوٹ کی تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی جانب توجہ دے تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا خاطر خواہ مقام حاصل کرسکیں۔ انہوں نے ساہیوال چیمبر کے صدر کو لاہور چیمبر کی جانب سے سماجی شعبے میں سرانجام دی جانے والی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل اکرام نے کہا کہ دونوں چیمبر زکے درمیان ہم آہنگی سے تاجر برادری کے درمیان روابط مستحکم ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں