لا ہور میں لبارڈ میلہ کا افتتاح کردیا گیا

لبارڈ کی خدمات کو آگے بڑھانے میں چیمبر گراںقدر کردار ادا کررہا ہے، پرویز ملک معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا سب کا فرض ہے، عرفان اقبال شیخ

ہفتہ 22 فروری 2020 19:27

لا ہور میں لبارڈ میلہ کا افتتاح کردیا گیا
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر پرویز ملک اور لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ نے غلام جیلانی پارک میں لبارڈ میلہ 2020ء کا افتتاح کردیا ، میلہ میں لبارڈ کے جنرل سیکریٹری سعید خان،گورننگ باڈی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت پانچ ہزار سے زائد خصوصی بچوں نے شرکت کی۔

لبارڈ کے صدر پرویز ملک نے کہا کہ روشن مستقبل ان ہی قوموں کا نصیب بنتا ہے جو معاشرے کے تمام حصوں بالخصوص خصوصی افراد کا خیال رکھتے ہیں تاکہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کا کردار قابل ستائش ہے جو اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور خصوصی افراد کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ لبارڈ کی خدمات کو آگے بڑھانے میں چیمبر گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں میں ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹہ کے قانون پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہیے ۔

انہوں کہ لبارڈ کا جذبہ خدمت سب کے لیے مشعلِ راہ اور یہ خود اس قسم کے دیگر تمام اداروں کے لیے مثال ہے جس کی انہیں تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کی تقریباً دس فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے لہذا ان افراد کو معاشرے کا فعال اور سرگرم رُکن بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ وہ لبارڈ کی گورننگ باڈی کے تمام اراکین خاص کر لبارڈ کے صدر محمد پرویز ملک کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، لبارڈ کو موجودہ مقام تک پہنچانے میں انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ میلہ میں خصوصی افراد کے لیے بالکل مفت بہت سی تفریحات کا بندوبست کیا گیا اور انہیں تحائف بھی دئیے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ