رواں مالی سال میں ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 65.7 فیصد اضافہ

اتوار 8 مارچ 2020 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) رواں مالی سال کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 65.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 620 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ایف ڈی آئی کا حجم 1.56 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے جولائی تا جنوری 2018-19ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف ڈی آئی میں65.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق کیلینڈر 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 62 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور 2019ء کے اختتام پر جاری کھاتوں کا خسارہ 7.4 ارب ڈالر کی سطح تک کم ہوگیا جبکہ 2018ء کے لئے جاری کھاتوں کا خسارہ 19.5 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء کے دوران پاکستان کے جاری کھاتوں کے خسارہ میں 12.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب