نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا دورہ لاہور چیمبر

پیر 9 مارچ 2020 20:44

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا دورہ لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) مضبوط معیشت کے لیے حکومت اور تاجر برادری درمیان مستحکم تعلقات ہونا ضروری ہیں، اس کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی انتھک کوششیں کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ،کراچی کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹنگ سٹاف ایڈمن عبدلواجد شیخ ،چیف انسٹرکٹر آصف علی کاکیپوتا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ اجلاس میں لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حاجی آصف سحر ، شہریار علی اور فیاض حیدر بھی موجود تھے۔وفد نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملکی معیشت، لاہور کی صنعت کا ملکی معیشت میں کردار، دستاویزی معیشت کے فروغ ، ویلیو ایڈیشن ، نئی برآمدی مارکیٹوں سمیت ڈسپیوٹ ریزولوشن کے حوالے سے لاہور چیمبر کے کردار کے بارے میں سوالات کئے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس نے ہمیشہ دستاویزی معیشت کے فروغ کیلئے آواز اٹھائی ہے اور حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس کیلئے تاجر برادری کو اعتماد میں لیں۔ اس کے علاوہ لاہور چیمبر میں باقاعدگی سے ٹیکس دہندگان بننے کی اہمیت اور فواعد سے آگاہی کے حوالے سے کانفرنسز اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر میں پانچ سال قبل میڈی ایشن سینٹر قائم کیا گیا جس کا مقصد ہی عدالتوں کے باہرہی معاملات حل کرنا ہے۔

اس سینٹر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی ثالثی کیلئے ریفر کئے جاتے ہیں اس سلسلے میں لاہور چیمبر اور لاہور ہائی کورٹ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت بھی ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر میں رواں برس ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، اس حوالے سے ایک فیسیلیٹیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے اور بیرون ممالک تعینات پاکستانی کمرشل قونسلر ز کے ساتھ ملاقات کی گئی اور انہیں دیگر ممالک میں موجود برآمدی مواقعوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ان سے حاصل ہونے والی ساری معلومات لاہور چیمبر اپنے ممبران کے ساتھ شیئر بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے لاہور چیمبر میں افریقہ ڈیسک قائم کیا گیا، جس کا مقصد افریقہ میں تجارتی مواقع تلاش کرنا اور وہاں برآمدات کے بے انتہا مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔ ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ۔

افراط زر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ زائد شرح سود ہے جو افراط زر کے ساتھ دیگر کئی مسائل کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومت پر زور دے رہا ہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کی جائے اور اسے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے۔اس کے علاوہ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفد کو لاہور چیمبر میں ممبران کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام اہم سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب