صنعتوں کے لیے لینڈ کنورژن چارجز میں فورا کمی لائی جائی: عرفان اقبال شیخ

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:25

صنعتوں کے لیے لینڈ کنورژن چارجز میں فورا کمی لائی جائی: عرفان اقبال شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ صنعتوں کیلئے لینڈ کنورژن چارجز میں فوری طور پر کمی لائے اور موجودہ صنعتوں کو بغیر کسی فیس کے ریگولرائز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو لکھے ایک خط میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ لینڈ کنورژن چارجز بہت زیادہ ہیں اور صنعتیں انہیں ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 2004میںزمینی حقائق کو مد نظر رکھے بغیر لاہور کا ماسٹر پلان متعارف کرایا گیا تھا۔ 90ء کی دہائی کے شروع میں پنجاب حکومت نے دیہی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پلان کے تحٹ شہر (چونگی) سے باہر صنعتی یونٹ قائم کرنے کی اجازت دی تھی ، جس کے نتیجے میں لاہور شہر اور اس کے گردو نواح میں بڑی تعداد میں صنعتیں قائم کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ موجودہ صنعتی یونٹس کو بغیر کسی فیس اور کنورژن چارجز کے ریگولرائز کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نئے تجویز کردہ کنورژن چارجز انتہائی زیادہ ہیں جنہیں صنعتوں کیلئے فوری طور پر 1%کیا جائے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ اس سے ناصرف تاجر برادری کے مابین غیر یقینی کی سی صورتحال میں کمی آئے گی بلکہ صوبے بھر میں صنعتکاری کو فروغ ملے گا ، ساتھ ہی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ا س سلسلے میں تعاون کے ذریعے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان روابط مستحکم ہونگے جوکہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ