ترسیلات زر ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں، عالمی کساد بازاری کی وجہ سے ترسیلات زر کو خطرات درپیش ہیں،بریگیڈئیر محمد اسلم خان

اتوار 15 مارچ 2020 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ ترسیلات زر ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں، عالمی کساد بازاری کی وجہ سے ترسیلات زر کو خطرات درپیش ہیں۔ کرونا وائرس، عالمی کساد بازاری اور تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی سے دیار غیر میں کام کرنے والے بہت سے پاکستانی بے روزگار ہو سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے ترسیلات پر ودھولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ خوش آئند ہے جس سے ہنڈی کی حوصلہ شکنی جبکہ زرمبادلہ کی صورتحال بہتر ہو گی۔ سال رواں کے ابتدائی آٹھ ماہ میں ترسیلات زر میں5.37 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت کے ساتھ وہ ملک بھی متاثر ہوئے ہیں جن سے سب سے زیادہ ترسیلات بھجوائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک سے سب سے زیادہ ترسیلات موصول ہوتی ہیں ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ بہت سے ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں میں زبردست کمی آئی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے جس سے وہاں کام کرنے والے پاکستانی بے روزگار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو ترسیلات زر میں کمی ہو سکتی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھ جائے گا اس حوالہ سے سٹرٹیجی بنانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کیلئے ایکسپورٹ ریبیٹ اور ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کا نظام خود کار بنانے سے شفافیت بڑھے گی، شکایات ختم ہو جائیں گی جبکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ حکومت نے کسٹم ریبیٹ اور ڈیوٹی ڈرابیک کے نظام کو انسانی مداخلت سے پاک کرنے کے لئے خود کار بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کرپشن اور شکایات کا سلسلہ ختم ہو سکے اور برآمدکنندگان یکسوئی سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ محمد اسلم خان نے کہا کہ نئے نظام کے تحت برآمد ہوتے ہی خودکار نظام ریبیٹ از خود برآمدکنندہ کے اکائونٹ میں رقم منتقل کر دے گا۔ اس نظام سے ملکی معیشت کے 26 شعبوں کی برآمدات میں آسانی ہو گی جبکہ ایس ایم ای سیکٹر بھی ایکسپورٹ کی جانب راغب ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار