پی ایس او کی جانب سے کورونا امدادی سرگرمیوں کے لئے71 ملین روپے کی امداد

جمعرات 7 مئی 2020 16:35

پی ایس او کی جانب سے کورونا امدادی سرگرمیوں کے لئے71 ملین روپے کی امداد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کورونا کی وباء کے مشکل دور میں قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سلسلے میں پی ایس او کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے لئے 71 ملین روپے کی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی، پی ایس او، قوم کی خدمت کے عزم پر قائم ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ پسماندہ طبقات کو امداد فراہم کی گئی ہے۔

71 ملین روپے کے امدادی پیکج میں سی50 ملین وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کئے گئے۔ اس حوالے سے ایم ڈی اور سی ای او پی ایس او سید محمد طحہ اور چیئرمین، بورڈ آف مینجمنٹ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور چیک پیش کیا۔ اس کے علاوہ بقیہ 21 ملین روپے کی رقم، حفاظتی اور طبی آلات کی خریداری، ملک بھر میں راشن بیگزکی تقسیم اور ایمبولینسز کو مفت فیول کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں کو عطیہ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اور سی ای او پی ایس او، سید محمد طحٰہ نے کمپنی اور اس کے ملازمین کی جانب سے اس وبائی آفت کا سامنا کرتے ہوئے قوم کا ساتھ دینے کے لئے ثابت قدم رہنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہاکہ: ''میں تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس فنڈ کے سلسلے میں تعاون فراہم کیا۔ ہمیں ایک ایسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو پوری دنیا کو بدل رہی ہے۔

ذمہ دار کارپوریٹ شہری ہونے کی حیثیت سے پی ایس او، کوویڈ 19 کے خاتمے کے لئے حکام کی مدد کے لئے اپنے تمام وسائل کواستعمال کر رہا ہے۔ ہمارے بورڈ آف مینجمنٹ، مینجمنٹ ٹیم اور ملازمین اس عالمی تباہی کے اثرات کو روکنے میں حکومت اور لوگوں کی مددکے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔''چیئرمین بور ڈ آف مینجمنٹ پی ایس او، ظفر اسلام عثمانی نے امدادی فنڈ میں پی ایس او کے تعاون کو سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا