ازبکستان، قزاقستان اور تاجکستان میں پاکستانی مصنوعات کی زبر دست مانگ ہے ، صبور ملک

جمعہ 3 جولائی 2020 15:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ، سارک ممالک کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ہمیں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ازبکستان، قزاقستان اور تاجکستان میں پاکستانی مصنوعات کی زبر دست مانگ ہے ہمیں روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں میں بھی سرمایاکاری کرنے کی ضرورت ہے۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں تاہم ہمیں ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال میں ایک اہم موقع بھی موجود ہے کہ ہم از سر نو اپنی مارکیٹ اور مصنوعات کا جائزہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

ورچوئل پلیٹ فار م کے ذریعے چیمبرز مختلف شعبوں اورصنعتی زونز کی نشاندہی کے لیے حکومت کے ساتھ رابطے بڑھا سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کمرشل قونصلرز کے ساتھ بھی معلومات شیئر کی جا سکتی ہیں صدر چیمبر نے کہا کہ دنیا کی آدھی آبادی اس خطے میں آباد ہے پاکستان روس چین وسطی ایشائی ملک اور سارک ممالک ایک نیا اقتصادی بلاک قائم کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صنعتکارو تاجر علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے ابھرتے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب