جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ صنعتی شعبہ سے بڑھ گیا ہے،میاں زاہد حسین

کپاس ، گندم ، چاول اور زرعی ترقی یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہونگے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 3 جولائی 2020 18:32

جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ صنعتی شعبہ سے بڑھ گیا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ، ایف پی سی سی آئی میں بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے سال رواں کے دوران زرعی ترقی یقینی بنانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہونگے۔کرونا وائرس نے زرعی شعبہ کو اس طرح متاثر نہیں کیاجیسے کہ صنعت، خدمات اور دیگر شعبوں کو نقصان پہنچایا۔

عرصہ دراز بعد جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ صنعتی شعبے سے بڑھ گیا ہے جبکہ لائیواسٹاک جو زرعی جی ڈی پی کا60 فیصد ہے کا حصہ بڑی اور چھوٹی صنعتوں کے مجموعی حصہ سے بڑھ گیا ہے مگر ٹڈی دل نے زراعت کی تیز رفتار ترقی کے امکانات کو خاک میںملا دیا ہے۔

(جاری ہے)

لائیوا سٹاک شعبے کی سر شماری گزشتہ 15 سال سے رُکی ہوئی ہے جس پر عمل کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں نے کپاس اور گنے کے علاوہ دیگر بہت سی فصلوں کو نقصان پہنچا یا ہے جبکہ اسکی دوسری لہر کا امکان موجود ہے تاہم مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے مابین ٹڈی دل سے عہدہ براہ ہونے کی ذمہ داری کا تنازعہ ابھی تک حل طلب ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اور لاک ڈائون کے دوران صنعتی شعبے کی بندش اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے کپاس کی طلب میں زبردست کمی آئی ہے جس سے کاشتکاروں نے بھاری نقصانات اٹھائے جبکہ جنرز کے پاس اب بھی 5 لاکھ گانٹھیں موجود ہیں جنکی فروخت میں وقت لگے گا۔ ان وجوہات کے سبب بہت سے کسان اگست میں کپاس کے بجائے دیگر فصلوں کو ترجیح دینگے جسکے نتائج ملکی معیشت کے لئے اچھے نہیں ہونگے۔

کپاس کی فصل کا ہدف کئی سالوں سے حاصل نہیں ہو سکااس سال بھی15ملین بیلزکے ہدف کے مقا بلے میں صرف8ملین بیل کا حصول متوقع ہے جس کے مضر اثرات قومی اور زرعی معیشت پر نما یاں ہیں اس لئے کپاس کی فصل کیلئے مناسب بیجوں کی فراہمی ،کھاد، پانی ، ادویات اوروفاقی ا ور صوبائی ٹیکسوں میںکمی یا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔کپاس کی فصل کیلئے سپورٹ پرائس دینے پر بھی غور کیا جانا چاہئے۔

فصلوں ، مال مویشیوں کی انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیموں کے لئے 1.6 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو مذاق ہے۔انھوں نے کہا کہ گندم کی فصل کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔ملک کی فوڈ سیکورٹی کا دارومدار گندم کی فصل پر ہے مگر گزشتہ 11 سال کے دوران اس اہم فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں صرف بیانات کی حد تک ہی اضافہ ہوا ہے جبکہ آبادی مسلسل تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب