تجارت اورکاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرارکھنا اورمحصولات کے ذرائع کومحفوظ کرنا ضروری ہے،آئی ایم ایف

اتوار 5 جولائی 2020 13:25

اسلام آباد ۔ 05جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کو کم کرنے کے ضمن میں تجارت اورکاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرارکھنا اورمحصولات کے ذرائع کومحفوظ کرنا ضروری ہے کیونکہ صرف اسی صورت میں اندرونی وسائل کو متحرک اوربرقرارکھا جاسکتا ہے۔

یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرانتونیت سائی نے اپنے ایک آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات اورفیصلے کئے جاتے ہیں، وائرس کے اثرات کوکم کرنے اورپائیداراقتصادی بڑھوتری کیلئے پالیسی سازوں کو ان اقتصادی اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا جو پالیسی سازی کاکام کررہے ہیں، حکومتوں کواس وقت فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہے ، کئی ممالک ایسے ہیں جن کی مضبوط اقتصادی بنیادیں نہیں ہیں اورنہ ہی ان کے پاس تکنیکی مہارت ہیں، ان ممالک کو بڑھتے ہوئے مصارف کا دبائو، حکومتی محصولات میں کمی اورقرضوں میں اضافہ جیسے مسائل کابھی سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں پائیدارترقی کے اہداف کاحصول مزیدمشکل ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں حکومتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ تجارت اورکاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے اورمحصولات کے ذرائع کومحفوظ کرنے کیلئے اقدامات کرے کیونکہ صرف اسی صورت میں وباء کے اثرات کوکم کرنے کیلئے اندرونی وسائل کو متحرک اوربرقرارکھا جاسکتا ہے۔آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرنے کہاکہ موجودہ حالات میں دنیاء کے غریب ترین ممالک کیلئے بیرونی قرضوں کی ادائیگی ایک مشکل مرحلہ ہے، اس ضمن میں آئی ایم ایف نے 27 ممالک کیلئے اپنے قرضوں میں سہولت فراہم کی ہے جبکہ عالمی بینک اورگروپ 20 کے ممالک کے ساتھ مل کردیگر نوعیت کے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ