فنکا بینک گزشتہ 30 سالوں سے 20 ممالک میں اپنی جدید بینکاری کی سروسز فراہم کر کے لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے میں کوشاں ہے،

فنکا اپنی منفرد فنانشل سروسز کی وجہ سے دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کا بھروسہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے

بدھ 8 جولائی 2020 17:17

فنکا بینک گزشتہ 30 سالوں سے 20 ممالک میں اپنی جدید بینکاری کی سروسز فراہم کر کے لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے میں کوشاں ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء) فنکا بینک گزشتہ 30 سالوں سے 20 ممالک میں اپنی جدید بینکاری کی سروسز فراہم کر کے لوگوں کی زندگیاں آسان کرنے میں کوشاں ہے،فنکا اپنی منفرد فنانشل سروسز کی وجہ سے دنیا بھر کے لاکھوں صارفین کا بھروسہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فنکا اپنی بے مثال مالی خدمات کی وجہ سے لاکھوں افراد کی اولین ترجیح بن گیا۔

فنکا پاکستان، کا مقصد بین الاقوامی سہولیات کو پاکستان میں فراہم کرنا ہے۔فنکا پاکستان میں 120 شہروں میں کام کر رہا ہے۔جن کا بنیادی مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی لے کر آنا ہے جس کے تحت صارفین کومائیکرو کریڈٹ اور ڈیجیٹل آپریٹڈ موبائل والٹ کی سہولت دی جائیں گی، لوگ اپنے موبائل فون کی مدد سے رقم کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی مدد سے پاکستان میں رہنے والے مرد اور خواتین کو مدد ملے گی اور ان کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی سامنے آئے گی۔

فنکا اپنی مختلف مائیکرو لنڈنگ پراڈکٹس کے ذریعے لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد کرتا ہے۔فنکا نے گزشتہ 10 سالوں میں اس پروگرام کی مدد سے 1 ملین سے زیادہ افراد کی مدد کی جن میں مرد و خواتین شامل ہیں۔ ورلڈ بینک کی 2018 کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 55 فیصد خواتین اپنے گھر کو چلانے کے لئے کام کرتی ہیں یا کرنا چاہتی ہیں جس سے فنکا بخوبی واقف ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ فنکاسے قرض لینے والے افراد میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جو اپنا گھر چلاتی ہیں یا آمدن کر کے اپنے شوہر کا ہاتھ بٹاتی ہیں، فنکا بینک ایسی خواتین کی مدد کرتا ہے۔فنکا کا سب سے موثر پراجیکٹ کم دستاویزات کے عوض قرض کی فراہمی ہے جس کی مدد سے لوگوں کو آسان اقساط پرقرض فراہم کیا جاتا ہے۔فنکا کا پراجیکٹ (نسواں قرضہ) خواتین کو انتہائی آسان اقساط پر قرضے فراہم کرتا ہے۔

جس کے بعد خواتین اپنا کاروبار شروع کر کے آمدن حاصل کرتی ہیں۔ ’نسواں قرضہ‘کے تحت قرضہ لینے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے دلچسپی ظاہر کی۔جن میں زیادہ تعداد ان خواتین کی ہے جن کا تعلق کپڑے بنانے ، بچوں کو پڑھانے، بیوٹی پارلر کھولنے اور اور چھوٹی دکان چلانے سے ہے،فنکا نے ایسی تمام خواتین کی مدد کی ہے جو اپنے ہنر کی قیمت جانتی ہیں اور کاروبار شروع کر کے پیسہ کمانا چاہتی ہیں۔

فنکا بینک قرض دے کر دنیا بھر میں موجود مرد اور خواتین کی مدد کر رہا ہے جس سے لوگوں کو ان کے خواب پورے کرنا کا ایک موقع ملتا ہے۔آج کل کے مشکل دنوں میں بھی، فنکا بينک نے اپنے کسٹمرز کے ليے قرضے کی تاخيری اداءيگی کی سحولت بھی فراہم کر رکھی ہے۔
فنکا بینک نے اب تک ہزاروں ہنر مند خواتین کی زندگیاں بدل ڈالیں،انہی خواتین میں یاسمین تبسم کا بھی شمار ہوتا ہے،فنکا بینک سے قرضہ حاصل کرنے کے بعد کیسے یاسمین کی زندگی بدل گئی،اس بارے میں بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ میں پہلے دبئی میں کام کرتی تھی تھی،شوہر کی وفات کے بعد پاکستان شفٹ ہوئی تو میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں تھا،بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں سے مالی مدد چاہی تو انہوں نے بھی منہ موڑ لیا،اگرچہ میں پارلر کا کام جانتی تھی لیکن میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں اپنا کام شروع کر سکتی ،ایسے میں مجھے ایک جاننے والے نے فنکا بینک کے بارے میں بتایا کہ وہاں سے قرضہ لینے کے بعد آپ کی زندگی بدل سکتی ہے،انہوں نے بتایا کہ آپ پارلر کا کام جانتی ہیں،اگر آپ فنکا بینک سے قرضہ لینے کے اپنا پارلر شروع کریں تو کچھ ہی عرصہ میں آپ اچھے خاصے پیسے کمانے کے قابل ہو جائیں گی۔

یاسمین کہتی ہیں کہ میں نے اس مشورے کو مفید اور اپنی مشکلات کا آخری حل جانتے ہوئے اس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا،جس کے بعد میں نے فنکا بینک سے رجوع کیا جہاں پر انہوں نےمجھے مکمل مدد دینے کی یقین دہانی کرائی ۔میں نے فنکا بینک سے 80 ہزار روپے کا قرض حاصل کیا اور پارلر کا سامان خریدا،اس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے کی پڑھائی پر بھی پیسے خرچ کیے،یاسمین کہتی ہیں کہ فنکا بینک سے قرض حاصل کرنے کے بعد جب میں نے پارلر کا کام شروع کیا تو میری زندگی ہی بدل گئی اور میں ایک دم سکون میں آگئی۔

وہ اس کے فوائد بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں رشتہ داروں سے قرضہ لیتی تو وہ مجھے پیسے واپس لٹانے کے لیے طرح طرح کی باتیں سناتے جس سے مجھے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا،فنکا بینک سے قرض لینے کا مجھے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوا کہ اس کی قسط کوئی بھی جاکے ادا کر سکتا ہے،مثال کے طور پر اکثر اوقات میں پارلر پر مصروف ہوتی ہوں تو میرا بیٹا جاکر ماہانہ قسط ادا کر آتا ہے۔

دوسرے بینک میں یہ مشکل پیش آتی ہے کہ آپ کو قسط بھرنے کے لئے خود جانا پڑتا ہے۔ اس سے قبل بھی میں نے ایک دو بینکوں سے قرضہ لیا تھا لیکن وہ گروپ کی صورت میں ملتا تھا جس کا نقصان یہ ہوتا تھا کہ اگر گروپ میں سے کسی ایک ممبر نے قسط ادا کرنے میں تاخیر کردی تو آپ بھی پھنس جاتے ہیں۔ یاسمین کہتی مجھ جیسی ہزاروں خواتین ہیں جن میں کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے اور وہ ہنر مند ہیں لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے فن کو استعمال نہیں کر پاتی اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھا پاتی ہیں۔

فنکا بینک سے قرض حاصل کرنے کے بعد خواتین ذہنی طور پر آزاد ہوتی ہیں اور کسی کے نیچے دب کر نہیں رہتی،یاسمین بتاتی ہیں کہ اس وقت وہ ماہانہ 90 ہزار روپے کما رہی ہیں،انہیں ماہانہ 8ہزار 500 روپے قسط ادا کرنا پڑتی ہے۔جب کہ ان کے اسٹاف میں تین لڑکیاں شامل ہیں،یاسمین کہتی ہیں کہ مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے جب میں سوچتی ہوں کہ ایک وقت تھا جب میرے پاس ایک روپیہ نہیں ہوتا تھا لیکن اب میں دوسروں کے لئے بھی روزگار کا ذریعہ بن چکی ہوں،یاسمین کے بیٹے لاہور کے نجی کالج سے بی ایس آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں،یاسمین اپنے بیٹے کی ہزاروں روپوں میں ماہانہ فیس باآسانی ادا کر رہی ہیں،پارلر چلانے کے بعد یاسمین کو بیٹے کی فیس ادا کرنے میں بھی کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آئی۔

یاسمین کا کہنا ہے کہ میں اپنے پارلر میں کام کرنے والی لڑکیوں اور دیگر خواتین کو بھی اس بات کی آگاہی دیتی ہوں کہ اگر آپ کے پاس ہنر ہے اور اس طریقے سے آپ کو بینک سپورٹ کر سکتا ہے تو آپ اُس سے لازمی فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ کی زندگی بھی میری طرح بدل جائے۔یاسمین کہتی ہیں کہ پارلر سے میری اتنی ان کم جنریٹ ہوئی کہ میں نے خواتین کے لیے ایک جم اور بوتیک بھی کھول لیا جس سے میرے روزگار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی