ایف ٹن مرکز میں سڑکوں کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا، شیخ انصر عزیز

پبلک ٹائلٹ کی سہولت فراہم کرنے پر مئیر اسلام آباد کے مشکور ہیں، طاہر عباسی

جمعرات 9 جولائی 2020 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) ایف ٹن مرکز اسلام آباد کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے لہذا اس کی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ایف ٹن مرکز میں پبلک ٹائلٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم سی آئی کے ڈائریکٹر سنیٹیشن سردار خان زمری بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تاجر برادری کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا ان کے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ وہ کاروبار کرنے میں سہولت محسوس کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف ٹن مرکز میں پبلک ٹائلٹ کی تعمیر سے تاجروں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ایف ٹن مرکز میں تاجر وں کو درپیش دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی نے ایف ٹن مرکز میں پبلک ٹائلٹ کا سنگ بنیاد رکھنے پر مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ایم سی آئی کے ڈائریکٹر سنیٹیشن سردار خان زمری کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹائلٹ کی عدم دستیابی سے ایف ٹن مرکز کے تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا تھا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کی تعمیر سے تاجروں کو کافی سہولت ہو گی۔طاہر عباسی نے ایف ٹن مرکز کی سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کی یقین دہانے پر بھی میئر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر ایف ٹن مرکز کو جدید خطوط پرترقی دینے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ان پر ہمدردانہ غور فرمائیں گے تا کہ ان کو عملی جامہ پہنانے سے ایف ٹن مرکز میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں سہولت ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع