کرونا ریلیف، بائیس لاکھ چھوٹے قرض دہندگان کی اقساط کی ریشیڈولنگ کی گئی، ایس ای سی پی

منگل 14 جولائی 2020 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر کرونا وائرس کی وبا کے دوران نان بینکنگ مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز سے قرض حاصل کرنے والے بائیس لاکھ سے زائد کم آمدنی والے افراد اور چھوٹے کاروبار کے 36 ارب روپے مالیت کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔ ایس ای سی پی نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ صورت حال میں عوام کو ایلیف فراہم کرنے کیلئے غیر بینکی مائیکرو فنانس کمپنیوں (این بی ایم ایف سی)کے انضباطی تقاضوں میں نرمی کرتے ہوئے کمپنیوں کو قرض دہندگان کے قرض کی ادائیگیوں کو مخر کرنے یا ان کی اقساط کی ری شیڈولنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جون 30 تک موصول اعداد و شمار کے مطابق بارہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کی جانب سے تیرہ لاکھ سے زائد قرض دہندگان کے 27ارب روپے کی اصل ادائیگی کو موخر کرکے سہولت فراہم کی جبکہ 9 این بی ایم ایف سیز کی جانب سے تقربیا ساڑھے آتھ لاکھ صارفین کے 7 ارب روپے کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے پہلے ہی این بی ایم ایف سیز کے لئے 30 ستمبر 2020 تک قرض لینے والوں کی التوا کی درخواست قبول کرنے کے لئے تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ایس ای سی پی نے این بی ایم ایف سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایسیقرض لینے والے جو کہ معاشرے کے محروم طبقات سے تعلق رکھتے ہوں، کو آسانی فراہم کی جائے۔ ایس ای سی پی نے این بی ایم ایف سی کو ہدایت کی تھی کہ قرض دہندگان کی جانب سے الیکٹرانک ذرائع یعنی ای میل یا فون کالز کے ذریعہ اقساط کی ری شیڈولنگ کے لئے درخواستیں منظور کی جائیں۔ ریلیف کی فراہمی کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے ایس ای سی پی کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب