انشورنس سیکٹر پر توجہ دیے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے،حکومت اس شعبہ پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے ٹیکسوں میں کمی کرے اور ان قوانین میں نرمی لائے جواس شعبہ میں سرمایہ کاری کے راستہ میں رکاوٹ ہیں، چیئرمین لاہور انشورنس انسٹی ٹیوٹ محمد حسام

جمعرات 13 اگست 2020 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) لاہور انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین محمد حسّام نے کہا ہے کہ انشورنس سیکٹر پر توجہ دیے بغیر اقتصادی ترقی کا حصول ناممکن ہے،حکومت اس شعبہ کو بھرپور توجہ دے، ٹیکسوں میں کمی کرے اور غیر ضروری سخت قوانین میں نرمی لائے جواس شعبہ میں سرمایہ کاری کے راستہ میں رکاوٹ ہیں،سخت قوانین کی وجہ سے متعدد انشورنس کمپنیان دیوالیہ ہو چکی ہیں اور اس سلسلہ کو روکنے کی ضرورت ہے۔

محمد حسام جو انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان نارتھ زون کے چئیرمین بھی ہیں نے کہا کہ پاکستان کے انشورنس سیکٹر سے ایک لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اس سالانہ 20 ارب روپے تک کے ٹیکس بھی ادا کر رہا ہے مگر اسے وہ توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کا یہ مستحق ہے۔

(جاری ہے)

جنرل انشورنس کے شعبہ پر سترہ فیصد سے زیادہ ٹیکس عائد ہیں جبکہ نجی شعبہ کو قومی اثاثوں کا بیمہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی نہیں ہے جبکہ مقامی کمپنیوں کے کمائے ہوئے منافع کا بڑا حصہ دیگر ممالک میں کام کرنے والی بڑی کمپنیوں کو منتقل ہو جاتا ہے۔ہیلتھ انشورنس پر ٹیکس کم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ فیڈرل انشورنس فیس کو اسی شعبہ کی ترقی کے لئے استعمال کیا جانا چائیے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ اس شعبہ کو مراعات دینے کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری برادری اور عوام کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی انشورنس کا سلسلہ بھی تاخیر سے شروع کیا گیا جسکی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر اسلامی انشورنس کا حجم 23.7 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں یہ ابھی تک چند ارب روپے سے آگے نہیں بڑھا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک