کراچی اسٹاک مارکیٹ ،گزشتہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 4 ارب روپے سے زائد کااضافہ،ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 788.66 پوائنٹس اضافے سے 26046.71 کی نئی بلدترین سطح پرپہنچ گیا

اتوار 5 جنوری 2014 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 788.66پوائنٹس اضافے سے26046.71کی نئی ریکارڈ سطح پر بندہوا۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب 4ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی مراعات کے حوصلہ افزا اثرات آئندہ ہفتے بیشتر کمپنیوں کے منافع میں اضافہ متوقع اورکئی مثبت اطلاعات پرسرمایہ کاروں کی بینکنگ ٹیکسٹائل سیمنٹ فرٹیلائزر ٹیلی کام سیکٹرز سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں نمایاں دلچسپی اور آئندہ ہفتے کارپوریٹ منافع میں اضافہ متوقع ہونے کے منتظر رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 788.66 پوائنٹس اضافے سے 26046.71 کی نئی بلدترین سطح پرپہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح ہفتے کے دوران سرمایہ کاری کی مالیت میں 2 کھرب 4 ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈکیا گیاجس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر62 کھرب 55 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 565 روپے ہو گئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 36 کروڑ 14 لاکھ 2 ہزار حصص کا لین دین ریکارڈ کیاگیا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 4 روزہ تیزی اور ایک روز مندی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران سرگرم حصص کا دائرہ کار 1984 کمپنیوں تک رہا اس میں 1203 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 689 میں کمی اور 94 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

نئے سال کے آتے ہی کاروباری حلقوں میں ملکی معیشت اور حالات کیلئے بہتر اور نئی امیدین وابستہ ہوگئی ہیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق نئے سال میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کو ترجیح دی جارہی ہے،جس کی وجہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہے جو 10 فیصد سے کم ہوکر 9.2 فیصد ہوگئی ہے،سرمایہ کار پر امید ہیں کہ مرکزی بینک کی آئندہ مانیٹر ی پالیسی میں بنیادی شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ہفتے کا آغازمثبت رجحان ہوا،پہلے دودن مارکیٹ میں ملاجلا رجحان دیکھا گیا ۔سال 2014 کو کاروباری حلقوں میں امیدوں اور ترقی کے سال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کی ایک وجہ اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی بھی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پرائیویٹائزیشن کے اعلان کے بعد فیصلوں پر عملداری کا شدت سے انتظار ہے، فی الحال کم وقت میں مارکیٹ کی مجموعی صورت حال تسلی و اطمیان بخش ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2013 کراچی اسٹاک ایکس چینج کیلئے بہتر ثابت ہوا، جہاں 49 فیصد تک تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ سال کے آغاز میں انڈیکس 16ہزار 910 پوائنٹس کے اضافے سے شروع ہوئی، جو سال 2013 کے اختتام تک 25ہزار 261 تک پہنچ گئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ