کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کیلئے پنجاب روزگار سکیم سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،اعظم چوہدری

کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روزگار سکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی،وسیم چاولہ

بدھ 30 ستمبر 2020 16:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے یکم اکتوبر سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈائون سے متاثرہ کاروبار کی بحالی، نیا کاروبار شروع کرنے اور موجودہ کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب روز گار سکیم کے افتتاح اور کاروبار شروع کرنے کیلئے ایک لاکھ سے ایک کروڑروپے تک آسان قرضوں کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

روزگار سکیم کے اجراء سے آسان شرائط پر ایک کروڑ روپے تک کے قرضوں سے پنجاب میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا، نئے کاروبار سے صوبہ میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ممتاز صنعتکار و سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ نے کہا کہ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے پنجاب روزگار سکیم انقلابی اقدام ثابت ہوگی، پنجاب روزگار سکیم میں قرض کی منظوری 20 روز میں مکمل جبکہ قرض کی واپسی کی مدت2سے 5سال اور گریس پیرڈ 6ماہ ہونے سے یہ سکیم صوبے میں معاشی و کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کا صنعتی شعبہ میں خدمات سرانجام دینے سے صنعتی شعبہ میں جدت اور نئے نئے آئیڈیاز سامنے نوجوان اس سکیم سے صنعتی شعبہ بھرپور استفادہ کرکے ملکی معیشت کے استحکام کیلئے خدمات سرانجام دے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب