وزیر اعظم ہاوسنگ کو ترقی دے کر معاشی سست روی ختم کرنا چاہتے ہیں: میاں زاہد حسین

صنعتیں فعال، بے روزگاری کم، اربوں روپے معیشت میں شامل ہونگے،ایمنسٹی سکیم میں چھ ماہ کی توسیع، کمزوریاں دور کی جائیں

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:15

وزیر اعظم ہاوسنگ کو ترقی دے کر معاشی سست روی ختم کرنا چاہتے ہیں: میاں زاہد حسین
کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہاوسنگ مارکیٹ کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں جس سے معیشت کی سست روی ختم ہو جائے گی۔ انکی کوششوں سے ملک میں گھروں کی قلت ختم، پلاٹوں کی قیمتوں میں اعتدال اور بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ پچاس سے زیادہ صنعتیں ترقی کریں گی۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو سستے گھر فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں تاہم کنسٹرکشن پیکج کے بعد سے متعدد مسائل اس سلسلہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے جبکہ بینک بھی اس سلسلہ میں تعاون پر آمادہ نہیں تھے مگر اب صورتحال بدل رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے ایک پیج پر آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک نے دیگر بینکوں کو اس سلسلہ میں قرضے جاری کرنے کا پابند کر دیا ہے۔

وزیر اعظم اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایمنسٹی سکیم میں چھ ماہ کی توسیع کریں۔موجودہ سکیم میں گھروں فلیٹس اور دکانوں وغیرہ کے پہلے خریدار کو ایمنسٹی دی گئی ہے جو خوش آئند ہے تاہم دوسرے خریدار کو ایمنسٹی نہیں دی گئی ہے جس کے بغیر یہ سکیم ادھوری رہے گی۔اگر پہلے کے بعد دوسرے اور تیسرے خریدار کو بھی ایمنسٹی دی جائے تو اربوں روپے کا چھپا ہوا سرمایہ باہر آ کر معیشت میں شامل ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس شعبہ کو ترقی دینے کے لئے ہاوسنگ فنانس کے کمزور نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے جبکہ متعلقہ قوانین، لینڈ ریکارڈ، فعال ریگولیٹر کے قیام، بلڈرز اینڈ ڈویلپرزکے شعبہ سے کالی بھیڑوں کے خاتمہ، پٹواری مافیا کو لگام ڈالنے اور قبضہ گروپوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے عوام کو ریلیف دینے کو یقینی بنانا ہو گا۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنے خون پسینے کی کمائی سے گھر بنانے کے لئے پلاٹ لینے کے لئے پیسہ بھجواتے ہیں مگر ان میں سے بہت سے مافیا کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔

اگر اس سلسلہ کو روکا جائے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانی بھائیوں کا اعتماد بحال کر دیا جائے تو ترسیلات میں ایسا اضافہ ممکن ہے جو دنیا کو حیران کر دے۔میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ایسوسی ایشن اف بلڈرذ اینڈ ڈویلپرز(آباد )کی تجاویز پر مکمل غور کیا جائے اور ان کی مشاورت سے وزیر اعظم کے پیکج کو مذید بہتر بنایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں