کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 97ارب 11کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 436.86پوائنٹس اضافے سے 26677.27پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 12 فروری 2014 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26300,26400,26500اور 26600کی نفسیاتی حدیں بیک بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں 97ارب 11کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت27.54فیصد زائد جبکہ72.66فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز اور مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ ،آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26700پوائنٹس کی نفسیتیا حد بھی عبور کرگیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ،ماہرین اسٹاک کے مطابق پاکستان کو امریکا کی جانب سے کولیشن فنڈز کی مد میں 35کروڑ 20لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے باعث گزشتہ دو روز اسٹاک مارکیٹ میں جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،جس کے نتیجے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 436.86پوائنٹس اضافے سے 26677.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 406کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 295کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،96کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں97ارب 11کروڑ 54لاکھ 33ہزار413روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب 79رب 82کروڑ 31لاکھ 29ہزار 849روپے ہوگئی ۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں 28کروڑ 43لاکھ 66ہزار 740شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں6کروڑ 14لاکھ 7 ہزار100شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت334.16روپے اضافے 7017.41روپے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 129.00روپے اضافے 4879.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 262.36روپے کمی سے 9920.14روپے جبکہ باٹا پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 89.42روپے کمی سے 3010.58روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو بینک اسلامی پاکستان کی سرگرمیاں 3کروڑ 5لاکھ 55ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 99پیسے اضافے سے 10.04روپے ،فیصل بینک کی سرگرمیاں 2کروڑ 54لاکھ 40ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 71پیسے اضافے سے 12.97روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 353.14پوائنٹس اضافے 19314.94پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 681.97پوائنٹس اضافے سے 44121.83جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 298.25پوائنٹس اضافے 19869.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ