ایف بی آر کے افسران کے غلط فیصلے ریونیو کلیکشن میں بڑی رکاوٹ ہیں‘ مقررین

اپیلوں اور عدالتوں میں ڈی آر،ایل اے پیش نہیں ہوتے،چیئرمین ایف بی آر نے غلط بیانی سے کام لیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:42

ایف بی آر کے افسران کے غلط فیصلے ریونیو کلیکشن میں بڑی رکاوٹ ہیں‘ مقررین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ایڈ ہاک پر مبنی اور چل چلائو پالیسیاں ٹیکسیشن نظام کے لئے زہر قاتل ہیں ، ہر صبح ایک نئی پالیسی کا اجراء کر دیا جاتا ہے جس سے ٹیکس دہندگان تذبذب کا شکار ہیں ،ایف بی آر کے افسران کے غلط فیصلے بھی ریو نیو کلیکشن میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ’’ ٹیکس اہداف اور ہماری سمت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سابق نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیا ء حیدر رضوی ، لاہور ٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا، سابق چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیوجاوید مسعود طاہر بھٹی اور دیگر شرکاء نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے پارلیمانی فنانس کمیٹی کے سامنے غلط بیانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کا ٹیکس عدالتوں میں رکاہوا ہے اور فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس اہداف پورے نہیں ہوتے حالانکہ یہ سراسر غلط بیانی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتوں میں ایف بی آر کے لیگل ایڈوائزرفیس نہ ملنے کی وجہ سے عدالتوں کے بلانے پر بھی نہیں آتے، دوسری طرف ٹربیونل میں ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈی آر خاموش رہتے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ غلط اسیسمنٹ کی گئی ہے ، ٹیکس ایک لاکھ بنتا ہے اور اسے کئی گنا بڑھا کر لگا دیا گیا ہے ، غلط اسیسمنٹ کرنے والے ایف بی آر کے افسران کے خلاف آج تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،افسران کے غلط فیصلے ٹیکس کلیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

ایف بی آر بہانہ بنا کر پارلیمان کی فنانس کمیٹی کے سامنے جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانا چاہتے تھے مگراصلاحات تو دور کی بات ہے پہلے سے بھی زیادہ بیگاڑ پیدا ہو رہا ہے، پہلے ایف بی آر کے افسران پر چیک اینڈ بیلنس لانے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں تاکہ انصاف ہو سکے۔ایڈہاک پر مبنی پالیسیوں کی بجائے طویل المدت پالیسیاں بنائی جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی