پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکو36ارب6کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی مندی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس194.97پوائنٹس کی کمی سے 41186.86پوائنٹس کی سطح پرآ گیااور 59.27فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو36ارب6کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاجب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت23.41فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغازمثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41695 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں حصص فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 194.97پوائنٹس کی کمی سی41186.86پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 80.48ائنٹس کی کمی سے 17297.09پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 137.33پوائنٹس کی کمی سے 28976.13پوائنٹس پربند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 246میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب45ارب33کروڑ90لاکھ روپے سے گھٹ کر76کھرب9ارب27کروڑ42لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت35روپے کے اضافے سے 950روپے اورمچلز فروٹ32.93روپے کے اضافے سے 472.06روپے ہوگئی جب کہ انڈس موٹر کے حصص کی قیمت39.21روپے کی کمی سی1206.95روپے اورسیپ ہائر ٹیکس35.89روپے کی کمی سی780.12روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..