امیدہے وزیر اعظم کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے مابین اہم سنگ میل اور خطے میں قیام امن کیلئے اہم اقدام ثابت ہو گا‘ لاہورچیمبر

پاکستان اور افغانستان مشترکہ ثقافت، تاریخ، اعتقادات، اقدار وروایات کے تحت ایک دوسرے سے وابستہ ہے‘ میاںطارق مصباح و دیگر

ہفتہ 21 نومبر 2020 13:34

امیدہے وزیر اعظم کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے مابین اہم سنگ میل اور خطے میں قیام امن کیلئے اہم اقدام ثابت ہو گا‘ لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ افغانستان دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اہم سنگ میل اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اہم اقدام ثابت ہو گا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ افغانستان یقینا خطے میں قیام امن کا عمل تیز اور دو طرفہ تجارت کے فروغ میں حائل موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے میںمددگار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان آنے کی دعوت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کی نئی راہ ہموار ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ ثقافت، تاریخ، اعتقادات، اقدار وروایات کے تحت ایک دوسرے سے وابستہ ہے، اب یہ تعلقات تجارت سے بھی ظاہر ہونے چاہئیںجس سے دونوں ممالک میں کروناوائرس کے بعد کے معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

لاہور چیمبر آف کا مرس کے عہدیداران نے دونوں ممالک کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین اور خطے کی سطح پر امن کے استحکام کیلئے مشترکہ دستاویز شائع کرنے کے اقدام کو بھی نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز مذکورہ اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین