اکتوبر کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

منگل 24 نومبر 2020 12:38

اکتوبر کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : گزشتہ 10 ماہ کے مقابلہ میں اکتوبر2020 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر2020 کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 317.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019 کے دوران پاکستان میں 126.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران پاور پروڈکشن، تھری اور فور جی موبائل انٹرنیٹ اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی میں نمایں اضافہ کا سبب ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران پاور سیکٹر میں مجموعی ایف ڈی آئی کے 75 فیصد کے مساوی یعنی 239 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کے مطابق اکتوبر 2019 میں چین کی سرمایہ کاری 64.3 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2020 میں 332.3 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح ہالینڈ کی ایف ڈی آئی 22.5 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 51.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالٹا کی سرمایہ کاری میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کا حجم 74.1 ملین ڈالر رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی ایف ڈی آئی 38.9 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 36.9 ملین ڈالر تک کم ہو گئی تاہم ہانگ کانگ کی جانب سے کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 37.2 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 46.4 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب