پاکستان میں ماہ نومبر میں مسلسل تیسرے مہینے برآمدات میں اضافہ

گزشتہ ماہ کی 2 ارب ڈالر س زائد سے 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:02

پاکستان میں ماہ نومبر میں مسلسل تیسرے مہینے برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان میں ماہ نومبر میں مسلسل تیسرے مہینے برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ گزشتہ ماہ کی 2 ارب ڈالر س زائد سے 7.67 فیصد بڑھ کر 2 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے۔برآمدات میں اضافہ بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل سامان کی دو ہندسوں میں ترقی کے باعث دیکھنے میں آیا۔

علاوہ ازیں زیرجائزہ مہینے کے دوران درآمدات بھی 7 فیصد بڑھ گئیں جو تجارتی خسارہ میں معمولی اضافے کا باعث بنیں۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نومبر 2019 کے مطابق میں ہوم ٹیکسٹائل (20 فیصد)، دواسازی کی مصنوعات (20 فیصد)، چاول (14 فیصد)، جراحی کا سامان (11 فیصد)، جرابیں اور موزے (41 فیصد)، جرسیز اور پل اوور (21 فیصد)، خواتین کے کپڑے (11 فیصد)، مردوں کے کپڑوں میں (4.3 فیصد) کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جولائی سے نومبر کے دوران برآمدات گزشتہ سال کے انہیں مہینوں کے 9 ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2.11 فیصد کے معمولی اضافے کے بعد 9 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے آغاز میں برآمدات میں ایک مثبت رجحان دیکھنے میں آیاتھا تاہم اگست میں اس میں 19 فیصد کمی دیکھی گئی تھی تاہم ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مالی سال 2020 میں برآمدات 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر گر کر 21 ارب 40 کروڑ ڈال رہی تھیں جو اسے پہلے سال 22 ارب 97 ارب ڈالر تھی۔اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مئی سے بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے برا?مدی ا?رڈرز خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبے میں واضح بہتری نظر آئی۔دوسری جانب نومبر میں درآمدات بھی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 3 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 7.77 فیصد بڑھ کر 4 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 20 کے 5 ماہ کے دوران مجموعی درآمدای بل گزشتہ سال کے انہیں مہینوں کے 19 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے 1.29 فیصد بڑھ کر 19 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگیا۔علاوہ ازیں ملک کا تجارتی خسارہ بھی نومبر میں 7.88 فیصد بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ درآمدات میں اضافہ تھا، یعنی تجارتی فرق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے ایک ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر موجود رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ