کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں47ارب88لاکھ روپے سے زائدکی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس110.16پوائنٹس کمی سے 27148.52پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 20 مارچ 2014 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتار چڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27200کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں47ارب88لاکھ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت24.10فیصد کم جبکہ58.80فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27045پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس27366پوانٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں مقامی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دیئے جانے کے بعدتیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس110.16پوائنٹس کمی سے 27148.52پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے128کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ217کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں47ارب88کروڑ 27لاکھ 71 ہزار 126 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب44ارب13کروڑ41لاکھ 42ہزار947روپے ہوگئی ۔جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں17کروڑ64لاکھ 15ہزار970شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں5کروڑ60لاکھ17 ہزار670شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت68.53روپے اضافے سے2850.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت46.10روپے اضافے سے1045.20روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت239.00روپے کمی سے 8801.00روپے جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت40.95روپے کمی سے780.73روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ52لاکھ 49ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت29پیسے اضافے سے17.43روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں99لاکھ 58ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے11.13روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس142.12پوائنٹس کمی سے 19339.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس265.60پوائنٹس کمی سے45210.36جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس113.06پوائنٹس کمی سے 20275.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ