ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

کاروبار ی برادری کی ترقی اوراس کے مفاد ات کے تحفظ کیلئے بلا امتیاز اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور اپنے ادارے کا نام بلند کریں گے،میاں ناصر حیات مگوں

ہفتہ 2 جنوری 2021 21:03

ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نمبر 2021/1 بیک وقت ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی (چیئر)، کیپٹل آفس اسلام آباد، ریجنل آفس لاہور، ریجنل آفس کوئٹہ، اور ریجنل آفس پشاورمیں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ساتھ منعقد ہوا جس کی صدارت میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے کی۔

میاں ناصر حیات مگو ں صدر ایف پی سی سی آئی کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنی کوششوں میں کامیابی عطا کی ہے ہم سب کاروباری برادری اور اپنے ادارے کے ساتھ مخلص ہیں اور کاروبار ی برادری کی ترقی اوراس کے مفاد ات کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے ادارے کا نام بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نو منتخب سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اور نو منتخب نائب صدور اطہر سلطان چاؤلہ، محمد حنیف لاکھانی، چوہدری محمد سلیم، محمد عارف یوسف جیوا، عدیل صدیقی، محمد زاہد شاہ، راجہ محمد انور، ناصر خان، فرزانہ علی احمد، اور محمد نواز کو ان کی کامیابی پرمبارکباد دی۔

خالد تواب نے تین اپوزیشن ای سی ممبران کے ہمراہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا جبکہ نومنتخب نائب صدور محمد عارف یوسف جیوا، محمد نوازاور عدیل صدیقی نے اجلاس میں کھلے دل سے شرکت کی، صدر میاں ناصر حیات مگوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایگزیکٹو کمیٹی کے مکمل ہاؤس نے تمام ایجنڈا نکات اور انتخابی نتائج کی متفقہ طور پر تصدیق کی اور ایف پی سی سی آئی کے بانی طارق سعید اور سابق صدر میاں انجم نثار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کبھی بھی ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی اور ہم اسی توانائی اور جوش کے ساتھ کام کریں گے جو سابق صدر میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم نے بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے دکھایا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز