کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں63ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس343.57پوائنٹس اضافے سے27165.49پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 27 مارچ 2014 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک مرتبہ پھر 27100کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت106.57فیصد زائد جبکہ52.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27215پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس343.57پوائنٹس اضافے سے27165.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے200کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ152کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ27کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب55کروڑ 35لاکھ 23 ہزار 162 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب67ارب29کروڑ61لاکھ 44ہزار943روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں25کروڑ49لاکھ 91ہزار340شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں 13 کروڑ15لاکھ53 ہزارشیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت430.00روپے اضافے سے9030.00روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت48.33روپے اضافے سے2800.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت400.20روپے کمی سے 8549.80روپے جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے8900.00روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کو فیصل بینک کی سرگرمیاں3کروڑ35لاکھ 92ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 71پیسے اضافے سے14.35روپے اورسمٹ بینک کی سرگرمیاں2کروڑ66لاکھ 99ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے اضافے سے3.27روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس271.18پوائنٹس اضافے سے 19290.76پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس255.34پوائنٹس اضافے سے44902.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس201.15پوائنٹس اضافے سے 20361.22پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ