عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی وسماجی ترقی اہداف کے حصول کیلئے خصوصی سروے کاآغاز کردیا، نئے فریم ورک میں عالمی بینک کی معاونت کوپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈا سے مربوط کیا جا ئے گا، کنٹری ڈائریکٹر

جمعرات 21 جنوری 2021 13:19

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی وسماجی ترقی اہداف کے حصول کیلئے خصوصی سروے کاآغاز کردیا، نئے فریم ورک میں عالمی بینک کی معاونت کوپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈا سے مربوط کیا جا ئے گا، کنٹری ڈائریکٹر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2021ء) عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی وسماجی ترقی اہداف کے حصول کیلئے ترجیحات کے تعین اورمالی مدد کی فراہمی میں عالمی بینک کے کردار کے حوالہ سے خصوصی سروے کاآغازکردیا ہے۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پرایک پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی معاشی وسماجی ترقی اہداف کے حصول کیلئے ترجیحات کے تعین اورمالی مدد کی فراہمی میں عالمی بینک کے کردار کے حوالہ سے خصوصی سروے میں پاکستانی شہریوں کوحصہ لینا چاہئیے۔

یہ سروے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے نئے کنٹری شراکت داری فریم ورک (سی پی ایف) کی تیاریوں کاحصہ ہے۔ عالمی بینک 2022 سے لیکر2026 تک کی مدت کیلئے پاکستان کے ساتھ نئے شراکت داری فریم ورک کی تشکیل کے ضمن میں مشاورتی  عمل کاآغازکر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

فریم ورک میں پاکستان کیلئے سٹریٹجک معاونت کے خذوخال واضح ہوں گے۔ عالمی بینک ہر 4سے لیکر پانچ سالوں کے بعد ممبرممالک کیلئے نیا کنٹری پارٹنر شپ  فریم ورک تیارکرتا ہے جس میں کسی بھی رکن ملک کی بدلتی ہوئی ترجیحات شامل کی جاتی ہے۔

ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ نئے فریم ورک میں عالمی بینک کی معاونت کوپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈا سے مربوط کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی شراکت داروں، حکومتی حکام، پارلیمینٹرینز، نجی شعبہ، سول سوسائٹی کی تنظیموں بشمول خواتین اور نوجوانوں کے گروپ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں ، سفارتی کمیونٹی ،میڈیا اورماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس مشاورت کا مقصد پاکستان کی اقتصادی اورسماجی چیلنجوں پرکلیدی شراکت داروں کے متنوع رائے اورخیالات سے آگاہی حاصل کرنا اوراس کی روشنی میں معاونتی عمل کو آگے بڑھاناہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ