حکومت سرپرستی کرے تو عالمی مارکیٹوں میں کھویا ہوا حصہ دوبارہ واپس حاصل کر سکتے ہیں، ریاض احمد

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) حکومت سرپرستی کرے تو عالمی مارکیٹوں میں کھویا ہوا حصہ دوبارہ واپس حاصل کر سکتے ہیں، سرپرستی کے ساتھ بیرون ممالک مارکیٹنگ اور برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔  پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ نہ کرنا خوش آئند ہے لیکن معاشی سرگرمیوں کو فرو غ دینے کیلئے اسے مزید نیچے لانے کی ضرورت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے مستقبل کیلئے جو باتیں کی گئی ہیں اگر ان پر عملدرآمد ہوتا ہے تو بزنس کمیونٹی اس کا خیر مقدم کرے گی، ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اسٹیٹ بینک کی بعض شرائط مشکلات کا باعث ہیں جنہیں دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سعید خان، محمد اکبر ملک، میجر(ر) اختر نذیر، دانیال حنیف، فیصل سعید خان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر غور اور ان کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض احمد نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی مصنوعات کی پوری دنیا میں ایک منفرد پہچان رکھتی تھیں لیکن نامساعد حالات کی وجہ سے عالمی مارکیٹوں میں دوسرے ممالک اپنی گرفت مضبوط کر رہے ہیں۔ حکومت سے اپیل ہے کہ نہ صرف ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی مقامی سطح پر سرپرستی کی جائے بلکہ بیرون ممالک مارکیٹنگ اور برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، اگر حکومت سرپرستی کرے تو ہم عالمی مارکیٹوں میں اپنا کھویا ہوا حصہ دوبارہ واپس حاصل کرنے کی پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر