سی ڈی اے اسلام آبادکی مارکیٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے اقدامات کرے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس

مارکیٹوں میں فٹ پاتھ کی مرمت، سڑکوں کی کارپٹنگ، پارکنگ کی سہولت ،واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی ضرورت ہے ،سرداریاسرالیاس خان چیمبر کی زیر قیادت تاجر برادری شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کرے گی، سید الطاف حسین شاہ

منگل 2 مارچ 2021 20:51

سی ڈی اے اسلام آبادکی مارکیٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے کیلئے اقدامات کرے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ ستارہ مارکیٹ سمیت اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کو جدید خطوط پر ترقی دینے پر خصوصی توجہ دے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں فٹ پاتھ کی مرمت، سڑکوں کی کارپٹنگ، پارکنگ کی سہولت ،واٹر سپلائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی کی ضرورت ہے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے لہذا انہوں نے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ ان تمام ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے مطلوبہ اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ستارہ مارکیٹ میں ایک فوڈ سٹریٹ کی منظوری دی تھی لیکن ابھی تک اس کی تعمیر نہیں کی گئی لہذا انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ستارہ مارکیٹ میں جلد فوڈ سٹریٹ تعمیر کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبدالرحمٰن خان، ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی سیون مرکز اسلام آباد کے صدر سید الطاف حسین شاہ صدر، جنرل سیکرٹری راجا اکرام، انجمن تاجراں پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، خالد چوہدری، چوہدری عبید اور تاجربرادری کی کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے معاشی ترقی کا عمل بہت متاثر ہوتا ہے اور عوام کو نت نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے شجرکاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک سرسبز و شادات پاکستان کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں لہذا تاجر برادری اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر وزیراعظم کے وژن کا بھرپور ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کو آگے بڑھا کر تاجر وصنعتکار اپنے کاروباری مستقبل کا بھی بہتر تحفظ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آئی سی سی آئی وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں شجرکاری مہم کو فروغ دینے کی کوششوں کی قیادت کرے گا تا کہ ان کو مزید سرسبز و شاداب اور ماحول دوستانہ بنایا جا سکے۔

ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی سیون مرکز اسلام آباد کے صدر سید الطاف حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو ایک صاف ستھرا اور سبز ملک بنانا چاہتے ہیں اور ستارہ مارکیٹ سے شجرکاری مہم کا آغاز اسی مشن کو آگے بڑھانے کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی سی سی آئی کی قیادت میں اسلام آباد کی تمام ٹریڈ ایسوسی ایشنز مارکیٹوں اور گرین ایریاز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

آل پاکستان انجمن تاجراں کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں سیلاب اور درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں جس کے معاشی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ لہذا انہوں نے پاکستان بھر کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور پاکستان کو ماحول دوستانہ ملک بنانے کے لئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ان کوششوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے تا کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی